چائلڈ کیئر سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا ہے

حکومت کی جانب سے چائلڈ کیئر سبسڈیز میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ 1.2 ملین آسٹریلین خاندان ان تبدیلیوں سے مستفید ہونگے۔ مئی کے بجٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت چائلڈ کئیر کی حکومتی امداد میں اضافہ کرے گی جس سے خاندانوں کے لیے بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور انھیں زندگی کے بحران کی لاگت میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے میں آسانی ہوگی۔ تفصیلات کیلیے پوڈکاسٹ سنیئے۔
شئیر