اس پوڈکاسٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کیتھرین نے آسٹریلیا میں کرسمس منانے کے تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کرسمس صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ محبت، یکجہتی اور کمیونٹی کے ساتھ جڑنے کا موقع ہے۔
گھروں کی سجاوٹ، چرچ میں دعائیہ تقریبات، خاندان اور دوستوں کے ساتھ تحائف کا تبادلہ اور دیسی و مقامی کھانوں کی شراکت اس دن کو خاص بناتی ہے۔ کیتھرین کے مطابق آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کرسمس کی خوشیوں کو مزید بڑھا دیتی ہے، جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا میں کرسمس منانے کے انداز میں فرق کے باوجود جذبہ ایک ہی ہے: محبت اور احترام۔





