آسٹریلیا میں تارکینِ وطن خاندان عزیز و اقارب کی تجہیز و تدفین کے موقع پر معلومات کی کمی کے باعث پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کے لئے آسٹریلیا میں کس طرح کا نظام موجود ہے۔ اور اس پر کتنا خرچہ آسکتا ہے اس بارے میں مزید جانئے مسلم سیمیٹری اینڈ فینیورل سروسز کے ڈائیرکٹر باقر رضا سے اس پوڈ کاسٹ میں۔
آسٹریلیا میں مسلم جنازوں کا نظام مقامی کونسلز اور مسلم اداروں کے باہمی تعاون سے منظم کیا جاتا ہے، جہاں شرعی اصولوں کے مطابق غسل، کفن اور نمازِ جنازہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
تدفین کے لیے مسلم بلاک مخصوص کیے جاتے ہیں تاکہ قبریں اسلامی طرز پر بنائی جائیں۔ اس کے لیے پیشگی بکنگ یا فوری تدفین کے لئے قبرستان انتظامیہ سے رجوع ضروری ہوتا ہے۔

مسلم سیمیٹری اینڈ فینیورل سروسز کے ڈائیرکٹر باقر رضا کے مطابق یہ اخراجات علاقے، قبرستان کے قواعد اور خدمات کے انتخاب پر منحصر ہوتے ہیں۔ عام طور پر اس میں تدفین، قبر کی جگہ، ٹرانسپورٹ اور دستاویزی کارروائی شامل ہوتی ہے۔





