آسٹریلیا میں مریضوں کے لئے یہ ایک مشکل انتخاب ہے کہ آیا وہ اسپشیلسٹ ڈاکٹرز کو دکھانے کے لئےبھاری فیس دیں یا پھر طویل انتظار کریں۔
رپورٹوں کے مطابق، کئی لوگ صرف مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی بیماریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ حکومت پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے specialist ڈاکٹرز کی فنڈنگ پر نظرثانی کرے جو غیرمعمولی فیسیں وصول کرتے ہیں۔ مگر آسٹریلین میڈیکل ایسوایشن کا کہنا ہے کہ فبڈنگ بند کرنا یا اسپیلشسٹ کو نام لے کر مشتہر کرنا ایک شدید اور غیر ضروری ردعمل ہے،اے ایم اے کے مطابق اس مسئلے کا مستقل حل میڈی ئیر کی فنڈنگ میں اضافے کے ذریعےحل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نجی شعبے میں کچھ specialist ڈاکٹرز اپنی فیسیں اس قدر بڑھا چکے ہیں کہ عام مریض کے لیے ان تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ دوسری طرف، سرکاری ہسپتالوں میں specialist سے ملاقات کے لیے مہینوں کا انتظار معمول بن چکا ہے۔ اس سے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے