کرونا وائرس کے لئے نئی ایپ – کیا آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

Covid - 19

Coronavirus application Source: SBS

وفاقی حکومت کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایک موبائل ٹریکنگ ایپ متعارف کرا رہی ہے۔


حکومت ک جانب سے نئی کرونا وائرس ایپ  جاری کردی گئی ہے۔

ایپ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اگر کسی شخص میں کووِڈ-۱۹ کا ٹیست پوزیٹو آتا ہے، تو جن افراد سے وہ شخص ملا ہے، ان کو خود ساختہ تنہائی یا آئیسولیشن میں فوری طور پر منتقل کردیا جائے اور وائرس کے پھیلاو کو روک دیا جائے۔

وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے چند روز پہلے موبائل ٹریکنگ ایپ کو کرونا سے بچاو کے لئے لانچ کیا۔
contact tracing app
Source: Singapore health department
وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہر آسٹریلین اس ایپ کو ڈاون لوڈ کرے۔

" اس ایپ کے ذریعے ہم ایک پراسیس کو ڈیجیٹل کریں گے۔

" آسٹریلینز دوبارہ پارک جانا چاہتے ہیں، وہ ایک دفعہ پھر سے ساحل پر جانا چاہتے ہیں۔"

ایپ کیسے کام کرتی ہے اور اس ایپ کا عام لوگوں پر کیا اثر پڑھ سکتا ہے؟

یو ٹی ایس کمپیوٹر اسکول کے ایسوسئیٹ پروفیسر آصف گِل نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں کہا کہ ایپ "بلیو ٹوتھ" ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔

"ایپ کے ذریعے حکومت کے ساتھ معلومات شئیر کی جاسکے گی۔

"حکومت کو آپ کا فون نمبر اور نام فراہم کیا جاسکے گا۔

ڈاکٹر گِل کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے آپ کے مقام کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جائے گی۔

READ MORE

حکومت کیوں چاہتی ہے کہ یہ ایپ عوام استعمال کریں؟

ڈاکٹر گِل کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے اور اس ایپ کے ذریعے وہ پتہ لگانا چاہتی ہے کہ اگر کسی میں وائرس موجود ہے تو کتنے مزید افراد میں وہ منتقل ہوا ہے۔
The government says a new smartphone app will help track coronavirus.
Source: AAP

عوام کے ڈیٹا کے ساتھ کیا ہوگا؟

حکومت کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ڈیٹا کا استعمال کرسکتی ہے لیکن ڈاکٹر گِل کے مطابق حکومت بعد میں اس ڈیٹا کو کیسے استعمال کرے گی، یہ نہیں معلوم۔

"اس ڈیٹا کو سرور پر رکھا جائے گا۔ یہ ہٹا دیا جائے گا، ڈیلیٹ کردیا جائے گا یا پھر اس کے ساتھ کیا ہوگا، یہ نہیں پتہ۔

"لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ایپ کس طرح کام کرے گی۔

"بلو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوسکتا ہے ہیکرز ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

"اگر آپ بلو ٹوتھ کا استعمال کرتے ہیں تو ہر کوئی شخص  آپ کے موبائل کے بارے میں جان سکتا ہے۔
کوئی بھی ہیکر آپ کے میسجز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے یا آپ کے موبائل سگنلز کو خراب کرسکتا ہے۔

کرونا وائیرس کے بارے میں ہدایات

وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی ،خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔

فون نمبر۔ 1800020080

کرونا وائرس سے متعلق مزید خبریں اور معلومات ایس بی ایس اردو کی ویب سائٹ پر حاصل کریں۔




 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand