کیا لاک ڈاون میں ذہنی دباو ، خودکشی کی جانب مائل کر سکتا ہے ؟

There is free mental wellbeing support for Australia's international students. It's about knowing how to access professional help.

There is free mental wellbeing support for Australia's international students but many people don't know how to access professional help. Source: Getty

گھروں میں مستقل محصور رہنا انسان کو شدید ذہنی دباو اور افسردگی سے دوچار کر سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر آمنہ پرویز کی گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں.


 انسان ایک سماجی جانور ہے جس کی بقا لوگوں سے ملنے جلنے میں یے ۔

وہ افراد جن کے بچے چھوٹے ہیں اس وقت زیادہ مشکل کا شکار ہیں ۔

ذہن کو اپنے پسندیدہ کاموں میں مصروف رکھنا ، منفی سوچ سے نجات دے سکتا ہے ۔ 


 

گذشتہ دو سالوں سے عالمی وبا کے باعث بار بار لگنے والے لاک ڈاون اور سخت پابندیوں نے لوگوں کے ذہن کو شدید متاثر کیا ہے ۔ گھروں میں محصور رہنا اور مسلسل غیر یقینی کی صورتحال نے "ڈپریشن " اور ذہنی مسائل کی تعریف اور معنی بدل دئیے ہیں ۔ڈاکٹر آمنہ پرویز جو ایک سائیکو تھراپسٹ ہیں اور اس وقت خود بھی ذہنی دباو اور افسردگی سے دوچار افراد کو تھراپی سیشنز فراہم کر رہی ہیں ، ان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا نے ذہنی دباو کے معنی ہی تبدیل کر دیئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے اگر نفسیاتی مسائل ہوتے تھے تو لوگوں کے پاس ان مسائل کے حل کرنے کے مختلف طریقے موجود ہوتے تھے ۔ ذہن بٹانے کے لئے مختلف سرگرمیاں بھی ہوتی تھیں  ۔ لیکن لاک ڈاون کی پریشانی کے ساتھ ساتھ اب لوگوں کے پاس ڈپریشن دور کرنے کے لئے کوئی سرگرمی موجود نہیں ہے ۔
depressed man
PRESS ASSOCIATION Photo. Picture date: Monday March 9, 2015. Photo credit should read: Dominic Lipinski/PA Wire Source: AAP
ڈاکٹر آمنہ کا کہنا ہے کہ انسان ایک سماجی جانور ہے اور اس کی بقا کا دارومدار دوسرے انسانوں سے ملنے جلنے  پر ہے ۔ موجودہ صورتحال میں صرف اپنے گھروں میں بند رہنے کے باعث ذہنی خلفشار میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں گھروں کا رقبہ بھی اتنا بڑا نہیں ہے ایسے میں وہ افراد جن کے چھوٹے بچے ہیں وہ بہت مشکل سےدوچارہیں ۔ پہلے والدین کے پاس بچوں کے لئے بہت سی کمیونٹی سرگرمیاں ہوتے تھیں جو اب موجود نہیں ہیں ۔
Two humans head silhouette psycho therapy concept. Therapist and patient. Vector illustration for psychologist blog or social media post.
Negative self-talk is in many ways the defining feature of eating disorders, anxiety and depression. Source: iStockphoto
ڈاکٹر آمنہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسان کو کسی کام سے روک دینا اسے ذہنی مسائل اور دباو سے دوچار کر سکتا ہے ۔ بے بسی اور اپنے پسندیدہ کاموں سے دوریخود کشی کے خیالات کو ابھارنے کا سبب بن سکتی ہے ۔ انہوں نےمزہد کہا کہ منفی سوچ کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں لاک ڈاون یا سخت پابندیوں کے بعد غیر یقینی صورتحال بھی ایک اہم امر ہے۔ ڈاکٹر آمنہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگ بے یقین ہیں کہ اگر لاک ڈاون ختم بھی ہو گیا تو وائرس کی کوئی دوسری قسم پھر یہ ہی حالات پیدا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا فی الوقت لوگ مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے یہاں تک کہ کوئی سفر بھی نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ذہن میں منفی خیالات جگہ بنا سکتے ہیں ۔

ان تمام حالات میں اپنے ذہن کو تازہ دم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسی سر گرمیوں میں مصروف رہا جائے جو آپ کے لئے باعث خوشی ہیں ۔ اپنی ذات کو اہمیت دینا بھی انسانی ذہن کو منفی سوچ سے دور رکھتا ہے ۔ ڈاکٹر آمنہ نے کہا کہ اپنی عبادت کو ذہنی سکون کا ذریعہ بنا کر اپنی سوچ اور خیالات کو مثبت رکھا جا سکتا ہے ۔



 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کیا لاک ڈاون میں ذہنی دباو ، خودکشی کی جانب مائل کر سکتا ہے ؟ | SBS Urdu