بچوں کی ویکسین، والدین اور بچے دونوں مطمئین

An adolescent receives a COVID-19 vaccine shot as the rollout opens to teenagers in many countries.

Australia only offers Pfizer shots to 12 to 15-year-olds with specified medical conditions. Source: SBS News/Getty Images

بچوں کو خوشی ہے کہ ویکسین لگوا کر عالمی وبا روکنے کے لئے عملی قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ والدین مطمئین ہیں کہ ان کی اولاد محفوظ ہے ۔


 

حکومت کی جانب سے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویکسین دستیاب قرار دینے کے بعد نوجوان اور بچے تیزی سے ویکسین لگوا رہے ہیں ۔ والدین بھی اس امر کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ اسکول کھلنے سے قبل بچوں کو ویکسین لگوا دی جائے تاکہ بچے اس موذی وبا کے اثرات سے محفوظ رہیں ۔

اس سلسلے میں عظمیٰ اخلاق  جنہوں نے اپنے دو بچوں کو فائزر ویکسین کی پہلی خوراک لگوا دی ہے کہتی ہیں کہ ویکسین بلکل محفوظ ہے اور عمومی اثرات کے علاوہ ان کے بچوں کو دوا کا کوئی منفی ردعمل نہیں ہوا ۔

عظمیٰ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوا کر نہ صرف ہم اپنے بچوں کو موذی مرض سے محفوظ کر لیں گے بلکہ اس طرح لاک ڈاون کا خاتمہ جلد ممکن ہوگا۔ انہوں نے اپیل کی کہ ویکسین کے خلاف سامنے آنے والی بے بنیاد باتوں پر دھیان نہ دیا جائے اور جلد از جلد ویکسی لگوائی جائے

عظمیٰ کی پندرہ سالہ بیٹی اسریٰ حسن اور تیرہ سالہ بیٹےطحہ حسن  کا کہنا تھا کہ اس ویسکین سے نہ صرف وہ خود کووڈ-19 سے محفوظ ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے معاشرے میں وبا کا پھیلاو روکنے میں بھی کردار ادا کیا ہے ۔  اسریٰ نے کہا کہ اس ویکسین کی دوسری خوراک سے کچھ بخار یا سر درد جیسی علامات سامنے آنے کی اطلاعات ہیں ، تاہم یہ اتنے /کطرناک ردعمل نہیں ہیں کہ ویکسین نہ لگوائی جائے ۔
vaccination kids
هل لقاحات فيروس كورونا للأطفال آمنة؟ Source: AAP Image/Damien Storan/PA Wire
سنبل عدنان بھی ایسے والدین میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو ویکسین لگوائی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد بچوں میں کسی طرح کے منفی ردعمل سامنے نہیں آئے ۔ سنبل کا کہنا ہے کہ بطور والدین ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے محفوظ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو اسکول بھجتے ہوئے پریشانی تھی ۔

سنبل کے بیٹے فصیح عدنان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے بعد نہ صرف عام زندگی کی سرگرمیاں واپس آئیں گی بلکہ اسکول کے ساتھ ساتھ کھیل اور تفریح کئ دروازے بھی دوبارہ کھل سکیں گے ۔ فصیح نے کہا کہ اگرچہ انہیں معمولی سر درد اور چکر محسوس ہوئے لیکن کوئی ایسا ردعمل نہیں ہوا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوں




 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
بچوں کی ویکسین، والدین اور بچے دونوں مطمئین | SBS Urdu