سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریوں سائیمنڈس کی کار حادثے میں ہلاکت پر کرکٹ کی دنیا سوگوار

Former Australian cricketer Andrew Symonds killed in car crash

Former Australian cricketer Andrew Symonds killed in car crash on Saturday in Queensland. Source: Cricket Australia

عالمی کرکٹ برادری سابق آسٹریلین آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ینڈریو سائمنڈز ٹاؤنز ویلز کے قریب سنیچر کی رات کار الٹ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔


سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس  کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹ آل راؤنڈر کی گاڑی کوعالمی کرکٹ برادری کی جانب سے سائمنڈز کے لیے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، سابق ساتھی اور وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے لکھا: "یہ واقعی تکلیف دہ ہے۔"
حادثہ ٹاؤنز ویلز کے نواح میں پیش آیا  جہاں وہ ریٹائرمنٹ کے وقت رہتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ  اینڈریو سائمنڈز کی گاڑی رات 11 بجے  کے قریب ایلس ریور برج کے قریب ہروی رینج روڈ پر بے قابو ہوگئی۔ جائے وقوع پر پہنچنے والے ایمرجنسی سروس کے عملے کی کوششوں کے باوجود وہ موقع پر ہی دم توڑ  گئے۔سائمنڈز نے آسٹریلیا کے لیے 26 ٹیسٹ کھیلے اور دو کرکٹ ورلڈ کپ جیتے۔

Tributes for Symonds have been flowing in from the global cricket community.
Cricket world is mourning the loss of former Australian cricketer Andrew Symonds and Tributes have been flowing in from the global cricket community. Source: cricket Australia
کھیلوں کی دیگر خبریں

‎سری لنکا میں کشیدہ حالات کے باعث آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا خدشات کا شکار ہوگیا ہے کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق حکومتی ہدایات پر سری لنکا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں وہ پرامید ہیں آئندہ ماہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا شیڈول کے مطابق ہوگا

‎ادھر آسٹریلوی حکومت نے سیاحوں کو سری لنکا کے سفر کے لئے دوبارہ غور کرنے کا کہہ دیا ہے حکومتی ایڈوائزری کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا میں مزید سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی سری لنکا میں کشیدہ صورتحال اور پُرتشدد واقعات کے بعد آسٹریلوی حکام نے ایڈوائزری جاری کی ایڈوائزری کے پیش نظرآسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا پر تحفظات کا اظہارکیا جا رہا ہے ٹریول ایڈوائزری کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے ۔
‎ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے جون جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی ، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں اس کے علاوہ آسٹریلیا اے ٹیم نے بھی دو ایک روزہ اور دوچار روزہ میچز کے لیے سری لنکا جانا ہے
‎ادھر سری لنکا کرکٹ بورڈ کی پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز ختم کرنے کی درخواست پی سی بی نے منظور کر لی ہے آسٹریلیا کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم صرف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا جائے گی 

‎آسٹریلیا کو مینز رگبی ورلڈ کپ 2027 اور ویمن رگبی ورلڈ کپ 2029 کی میزبانی ملنے پر پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے ،ورلڈ رگبی کونسل نے آسٹریلیا کو دو ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کی تصدیق کی ہے مینز رگبی ورلڈ کپ 2027 کی ہوسٹنگ کے بعد آسٹریلیا تین بار میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا اس سے قبل آسٹریلیا 1987 اور 2003 میں رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے جبکہ آسٹریلیا پہلی 2029 میں ویمن رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری رگبی پلیئر ٹم ہورین نے کہا کہ عالمی رگبی کپ کی میزبانی ملنا بہت اہم لمحہ ہے جو آسٹریلیا میں رگبی کو زندہ رکھنے کی ایک کڑی ہے پرامید ہوں دونوں ٹورنامنٹس کی میزبانی سے مالی فائدہ ہوگا جس سے کھیل کو سیکورٹی ملے گی

‎رگبی آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ دو رگبی ورلڈ کپس کی میزبانی سے آسٹریلیا کی معیشت کو 1.8بلین ڈالرز کا معاشی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رگبی آسٹریلیا کیلئے ورلڈ کپ مقابلوں کی میزبانی کرنا ایک کٹھن مرحلہ ہو گا کیوں کہ ابھی گزشتہ برس ہی رگبی آسٹریلیا نے ورلڈ رگبی کونسل سے مالی مسائل کی وجہ سے 14ملین ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔ 2026 کے کامن ویلتھ گیمز اور 2032 کا اولمپک بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلا جائے گا اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ کورونا کے دور میں مشکلات سے دوچار آسٹریلیا رگبی ان سپورٹس ایونٹس کی وجہ سے بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

پوڈکاسٹ اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریوں سائیمنڈس کی کار حادثے میں ہلاکت پر کرکٹ کی دنیا سوگوار | SBS Urdu