حالاتِ حاضرہ: حکمران اتحاد میں اختلافات، مولانا فضل الرحمن ناراض، اے این پی کو گورنر کے پی سے تحفظات

PAKISTAN CONFLICTS

epa10612219 Supporters of former Prime Minister Imran Khan, head of the opposition party Pakistan Tehrik-e-Insaf (PTI), attend a rally to show solidarity with Chief Justice of Pakistan Umar Ata Bandial, in Lahore, Pakistan, 06 May 2023. Former Prime Minister Imran Khan's party PTI announced rallies in different cities to show solidarity with the Chief Justice of Pakistan Umar Ata Bandial amid the ongoing stand-off between the judiciary and ruling coalition over the general elections in the country's largest province of Punjab. EPA/RAHAT DAR Source: EPA / RAHAT DAR/EPA

پاکستان کی حکومت نے اسمبلی کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسرائیل کے نمائندے کی جانب سے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کیخلاف بیان کو سختی سے مسترد کردیا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک 2 ارب ڈالر جمع کروا دیئے ہیں۔


پاکستان کی سیاست میں اچھی خبر ہے کہ قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں اگست میں اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہیں، وفاقی حکومت نے قومی اسملبی کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکمران اتحاد نے انتخابی اصلاحات کیلئے آئینی ترامیم پر کام تیز کردیا ہے اور نگران سیٹ اپ کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے، دبئی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اہم مذاکرات بھی ہوئے ہیں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں توسیع نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

ادھر پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے، وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع نہیں چاہتی، الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات پر کام مکمل ہونا چاہیے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ بلاول بھٹو زرداری ہی وزیراعظم ہونگے

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دبئی میں مذاکرات پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے تحفظات سامنے آگئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوری پی ڈی ایم کو باہر رکھ کر یہ مذاکرات ہورہے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف میدان میں کودے ہیں اور انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ادھر حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئے کے درمیان تحفظات شدت اختیار کرگئے ہیں، اے این پی نے گورنر کے پی پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں جبکہ جے یو آئی نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، ممبر سندھ نثار درانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور ان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، کمیشن نے وکلا کی استدعا پر اسدعمر کی حاضری سے استشنی کی درخواست جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

دوسری جانب پولیس نے 9 مئی کے دہشتگردی کے 3 مزید مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نامزد کردیا ہے، عمران خان کیخلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی ہے، ادھر قومی احستاب بیورو نے 190 ملین پاونڈ کیس کی تحقیات میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر 13 مئی کو طلب کرلیا ہے

پاکستان نے اسرائیلی نمائندے کی جانب سے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کیخلاف اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سوالات اٹھائے گئے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کے بیان کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اپنی تاریخ فلسطینیوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے لہذا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق کے حوالے سے نصحیت نہیں کرسکتا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے اس بیان کو پی ٹی آئی اسرائیل گٹھ جوڑ قرار دیا ہے

سعودی عرب نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیئے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے منگل کے روز قوم کو خوشخبری سنائی گئی، ساتھ ہی انہوں نے شاہ سلیمان اور ولی عہد محمد بن سلیمان نے کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 11 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی اور پاکستان کے معاملات میں استحکام آئے گا

(رپورٹ : اصغرحیات)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
حالاتِ حاضرہ: حکمران اتحاد میں اختلافات، مولانا فضل الرحمن ناراض، اے این پی کو گورنر کے پی سے تحفظات | SBS Urdu