مختصر خبریں: بدھ 21 جنوری 2026

PARLIAMENT SITTING CANBERRA

Prime Minister Anthony Albanese and Leader of the Opposition Sussan Ley during a federal parliament sitting following the Bondi terror attack at Parliament House in Canberra, Wednesday, January 21, 2026. (AAP Image/Mick Tsikas) NO ARCHIVING Source: AAP / MICK TSIKAS/AAPIMAGE

وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا کی تاریخ کی سخت ترین نفرت انگیز جرائم اور آتشیں اسلحہ سے متعلق اصلاحات منظور کر لی گئی ہیں۔حکومت کا بل سینیٹ کے رات گئے اجلاس میں زیادہ تر لبرلز کی حمایت سے منظور ہوا، تاہم نیشنلز نے آزادیٔ اظہار پر ممکنہ اثرات کے خدشات کے باعث اس کے خلاف ووٹ دیا۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ دو جماعتی حمایت نہ ملنے کے باعث حکومت کو نسلی توہین سے متعلق مجوزہ شقیں واپس لینا پڑیں۔


نیشنلز کے ارکانِ پارلیمنٹ اپنے پارٹی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے لبرل پارٹی کے ساتھ اتحاد کے مستقبل پر غور کر رہے ہیں، یاد رہے کہ نیشنل پارٹی نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق بل پر اپنی اتحادی لبرل پارٹی کے خلاف ووٹ دیا جس سے دونوں اتحادیوں کے درمیان اختافات ایک بار پھر کھلُ کر سامنے آگئے۔۔
لیبر کے رکنِ پارلیمنٹ جوش برنز نے الزام عائد کیا ہے کہ لیبر کی اینٹی ہیٹ اسپیچ اصلاحات سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد نے پیچھے ہٹنے کا رویہ اختیار کیا۔
متعدد یہودی تنظیموں نے منظور شدہ نفرت انگیز جرائم کے قانون کی حمایت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز زبان کے خلاف ایک خوش آئند پہلا قدم قرار دیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام نہ ملنے پر شکایت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں اپنی دوسری حلف برداری کی سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ناروے کے اس مؤقف کو مسترد کیا کہ حکومت کا اس انعام میں کوئی کردار نہیں، اور کہا کہ سفارت کاری میں ان کا ریکارڈ انہیں دنیا کے اعلیٰ ترین امن اعزاز کا حق دار بناتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو کے لیے سب سے زیادہ انہوں نے کام کیا اور امریکا اس پر بھاری اخراجات کرتا ہے۔ ان کے مطابق ضرورت پڑنے پر امریکا اتحادیوں کی مدد کرے گا، تاہم انہیں نیٹو کی جانب سے اسی طرح کی حمایت کا یقین نہیں
یاد رہے کہ صدر کل ڈیوس، سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم میں شریک ہوں گے، جہاں گرین لینڈ کی امریکی ملکیت کے مطالبے کی مخالفت کرنے پر امریکی نیٹواتحادیوں پر ٹیرفز عائد کرنے کی دھمکیوں پر کافی بات ہو رہی ہے
ایک فوجی مشق کے لیےڈینش فوجیں گرین لینڈ پہنچ گئی ہیں ، جبکہ امریکی صدر ڈینش علاقے پر قبضے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ایک سینیئر کمانڈر نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کو مارنے کی ’کوشش‘ کی گئی تو ایران حملہ آوروں کے لیے دنیا غیر محفوظ بنا دے گے۔ 

غزہ امن بورڈ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مجوزہ بورڈ آف پیس کو عالمی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہے۔ متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی قبول کرلی ہے۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand