آسٹریلیامیں حالیہ سالوں میں نہ صرف وفاقی و ریاستی پارلیمنٹ میں تارکینِ وطن کی شمولیت پر بحث ہوتی رہی ہے بلکہ اب خود سیاسی جماعتیں بھی متنوع پس منظر کے حلقوں کے ووٹرز کو راغب کرنے کے لئے موزوں انتخابی امیدوار ڈھونڈتی ہیں۔ اس موضوع پر پروفیسر ثمینہ یاسمین سے کی گئی بات چیت سنئے۔
آسٹریلیا کے سیاسی نظام میں تارکینِ وطن کی کم شمولیت کی کئی وجوہات ہیں مگر سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ ماضی کے مقابلے میں اب صورتحال بدل رہی ہے، وفاقی اور ریاستی پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے متنوع ہونے پر بحث ہوتی ہے۔
آسٹریلیا کے سیاسی نظام میں تنوع کی کمی اورانتخابی عمل میں تارکینِ وطن کی شمولیت پر یونیورسٹی آف ویسٹرین آسٹریلیا کے سنٹر فار مسلم اسٹیٹس اینڈ سوسائیٹی کی ڈائرکٹر پروفیسر ثمینہ یاسمین کہتی ہیں کہ بڑی جماعتیں تارکینِ وطن کو راغب کرنے کے لئے مخصوص حلقوں میں مہم بھی چلاتی ہیں۔





