افغانستان کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز نے اپنی سرزمین اور فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں سرحدی کارروائیوں کے دوران 58 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ پ
دوسری جانب پاکستانی فوج نے ہلاکتوں کے بہت کم اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے اس ہفتے کے اوائل میں افغان حکام نے پاکستان پر دارالحکومت کابل اور ملک کے مشرق میں ایک بازار پر بمباری کا الزام عائد کیا تھا۔تاہم پاکستان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
طالبان کی مشرقی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان وحید اللہ احمدی کا کہنا ہے کہ طالبان فورسز نے سرحد پر جوابی اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ، اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں سرحد پر حالات کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔
اسحاق ڈار، جو پاکستان کے نائب وزیر اعظم کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ پاکستان طالبان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے جو ان کے بقول دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں۔
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔