Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

آسٹریلیا کے انتخابی عمل کے بارے میں غلط معلومات کی درستگی کے لیے انتخابی کمیشن کی مہم

Polling Day Imagery, Adelaide.

Voting in Australia (AEC) Source: AEC

وفاقی انتخابات کا وقت قریب آنے کے ساتھ، آسٹریلیا کے انتخابی کمیشن نے آسٹریلیا کے انتخابی عمل کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Sunil Awasthi

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS




Share this with family and friends


وفاقی انتخابات کا وقت قریب آنے کے ساتھ، آسٹریلیا کے انتخابی کمیشن نے آسٹریلیا کے انتخابی عمل کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔


مہم کے تحت، انتخابی کمیشن کا مقصد آن لائن انتخابی عمل کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات کا جواب دینا اور اسے درست کرنا ہے۔ اس مہم کی سربراہی کرنے والوں میں سے ایک تنظیم کے میڈیا ڈائریکٹر ایون ایکن سمتھ ہیں۔

مسٹر ایکن اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے انتخابی نظام کے بارے میں بہت سی غلط معلومات بیرون ملک سے آتی ہیں، جہاں انتخابات اکثر مختلف طریقے سے ہوتے ہیں۔ صرف قانونی حکام ہی انتخابی عمل میں غلط معلومات سے پریشان نہیں ہیں۔

 ریسیٹ آسٹریلیا  ایک ایسی تنظیم ہے جو آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ا اس کے خیال میں آسٹریلین جمہوریت کو لاحق ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے لیے بہتر پالیسی تجویز کرتی ہے۔ دھکشائینی سوریا کمارن تنظیم کی ٹیک پالیسی ڈائریکٹر ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں آن لائن ایک تجربہ کیا - اور نتائج پریشان کن تھے۔

آسٹریلیا کے انتخابی کمیشن کی ذمہدایریوں میں ایسی معلومات فراہم کرنا شامل  ہے جو خاص طور پر کمیونٹی میں مخصوص  ایسے گروہوں کو فراہم کی جائیں جن کے لئے آسٹریلیا کا انخابی عمل سمجھنا مشکل ہو۔ آنے والے وفاقی انتخابات میں پہلی بار مہاجریں کا  پس منظر رکھنے والے بہت سے لوگ ووٹ ڈالیں گے جن کےلئے انتخابی عمل پیچیدہ ہو سکتا ہے۔مسٹر ایکن اسمتھ کہتے ہیں کہ ان کی تنظیم مدد کے لیے موجود ہے۔

 مروج مغربی جمہوری عمل پر یقین نہ رکھنے والے بعض غیر ممالک، پر اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ دوسرے ممالک کے شہریوں میں غلط معلومات پھیلانے میں ان کا ہاتھ ہوتا ہے۔، کیونکہ  وہ اپنی پسند کے انتخابی نتائج، یا اختلاف  رائے سے فائدہ اٹھانے کی امید رکھتے ہیں۔لیکن محترمہ سوریا کمارن کہتی ہیں کہ یہ سوشل میڈیا کمپنیاں ہیں جو غلط معلومات سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہیں۔

ایس بی ایس نیوز نے مسٹر ایکن اسمتھ سے پوچھا کہ اس خطے میں جھوٹ پھیلانے سے کون فائیدہ اٹھاتا ہے۔ جواب میں وہ کہتے ہیں کہ یہ بات یقینی ہے کہ جمہوری عمل کے خلاف منفی پروپگنڈے سے کسی جمہوری عناصر کو کوئی فائیدہ نہیں ہوسکتا۔ 

 آسٹریلیا میں اس سال وفاقی انتخابات 21 مئی کو یا اس سے پہلے  متوقع ہیں۔


 

اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 Spotify PodcastApple Podcasts, Google PodcastStitcher Podcast


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now