اِس موسمِ گرما میں ورزش کرتے وقت ماہرین پہلے سے ذیادہ احتیاط کا انتباہ کیوں جاری کر رہے ہیں؟

VICTORIA CORONAVIRUS COVID19

پیر، 4 اکتوبر 2021 کو میلبورن میں البرٹ پارک جھیل پر ایک شخص ورزش کرتے دیکھا جاتا ہے۔ اے پی Source: AAP / DANIEL POCKETT/AAPIMAGE

موسمِ گرما میں ورزش کرنے والولں کو طبّی ماہرین اور ڈاکٹر متنبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے جسم ، اعضا اور پٹھوں پر پوری توجہ دیں کیونکہ ذیادہ درجہ حرارت میں باہر ورزش کرنے سے اعضاء کو مستقل طور نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لئے ہدایت کی جارہی ہے کہ جب اطراف میں درجہ حرارت بہت ذیادہ ہو تو ورزش نہ کریں۔


آسٹریلیا میں موسم گرما کے شروع ہوتے ہی درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹتے رہے ہیں، صحت کے ماہرین لوگوں کو انتہائی گرمی میں ورزش کرنے کے خطرات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
سڈنی کے شہری کچھ دن پہلے ہی ایک سو ساٹھ سال میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت کے تجربے سے گزرے ہیں۔
تاہم، بڑھتا ہوا درجہ حرارت بونڈی بیچ کے کچھ باقاعدہ ورزش کرنے والوں کے لئے کوئی رکاوٹ ثابت نہیں ہورہا ہے، جن کا خیال ہے کہ موسمی تغیر ، گرمی اور بارش ، ورزش سے دوری کا سبب نہیں بننا چائیے۔
لیکن، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ماہر محقق ڈاکٹرسائمن کوئلٹی نے شمالی علاقہ جات میں گرمی اور صحت پر پی ایچ ڈی کی اور ان کا کہنا ہے کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انتہائی گرمی میں ورزش سے جسم پر مستقل مگر دور رس منفی اثرات ہوتے ہیں جن کا فوری طور پر بظاہر پتہ نہیں چلتا۔
ڈاکٹر کوئلٹی کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں دیر تک ورزش کے منفی اثرات پر پہلے اتنی ریسرچ نہیں ہوئی اور اسے محققّین نےپچھلے پانچ یا چھ سالوں میں ہی سمجھا ہے۔
جیسے جیسے تحقیق سامنے آرہی ہے، یہ زیادہ سے زیادہ واضح ہوتا جارہا ہے کہ گرم موسم میں مستقل طور پر مشقت کا سامنا کرنا آپ کے جسم کو مستقل طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر یقینی طور پر آپ کے گردوں کو مستقل نقصان پہنچے گا
ڈاکٹر کوئلٹی
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب آپ کا جسم گرم ہونا شروع ہوتا ہے تو، متاثر ہونے والی پہلی چیزوں میں سے ایک دماغ ہے۔
ڈاکٹر کوئلٹی کا کہنا ہے کہ ذیادہ درجہ حرارت میں ورزش نہ صرف آپ کے اعضاء کو نقصان پہنچا سکتی ہے بلکہ خطرناک فیصلہ ہے۔

موسمیاتی تغیر، اور گلوبل وارمنگ کے باعث آسٹریلیا میں بھی اب گرمیوں میں ورزش کرتے وقت ماہرین پہلے سے ذیادہ احتیاط کی سخت ہدایت کر رہے ہیں۔

“جیسے جیسے آپ کا جسم گرم ہوتا ہے، آپ کے تمام اعضاء میں تناؤ میں آنا شروع ہوتا ہے ۔ ذیادہ گرمی سے نمٹنے کے لئے ہمارے جسم میں ایکلیمیٹیشن حیاتیات بنائی گئی ہے اور گرمی سے متاثر ہونے والے پہلے اعضاء میں سے ایک آپ کا دماغ ہے۔ مثلا آپ سڑک عبور کرنے کے بارے میں غلط فیصلہ کرسکتے ہیں“۔

چونکہ آسٹریلیا کے آس پاس حالات گرم رہتے رہتے ہیں، ڈاکٹر کوئلٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کو گرمی کے مطابق ڈھالنے کا عادی بنانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ گرم آب و ہوا کے حالات سے مانوس ہو تے ہیں وہ اکثر سرد آب و ہوا کے مقابلے میں گرمی کا ذیادہ بہتر مقابلہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت ائیرکنڈیشن جگہوں پر گزارتے ہیں وہ گرم علاقوں میں رہنے کے باوجود باہر کے گرم ماحول کے عادی نہیں رہتے۔
جسمانی طور پر فٹِ اور متحرک لوگوں کو بھی وارننگ دی جاتی ہے کے گرمی میں باہر ورزش کا فیصلہ کرتے وقت اپنے جسم پر ذیادہ بھروسہ نہ کریں۔
“مجھے بہت واضح طور پر یاد ہے کہ ایک بہت ہی نوجوان فٹ آدمی جو شمالی علاقے میں کیتھرین میں ایک طویل رن، ایک مسابقتی دوڑ میں حصہ لے رہا تھا۔ یہ سرد موسم کی ابتدا ہی تھی مگر اس دن درجہ حرارت 33 ڈگری تھا اور وہ تیز اور سخت بھاگتے ہوئے اچانک گر گیا اور اسے ربڈومیولیسس ہوگیا اور اس کے تمام پٹھے پگھل گئے وہ مرنے کےقریب تھا جب اسے ایئر ایمبولینس پر ڈارون لے جانا پڑا جہاں وہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں گیا تھا‘‘۔

فٹ اور صحتمند ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو گرمی کا زیادہ خطرہ نہیں ہیں ۔ہم سب کو مجموعی طور پر گرم موسم میں رہنا سیکھنا شروع کرنا ہوگا۔

طّبی ماہرین کہتے ہیں کہ کیونکہ اب موسم گرما میں گرمی کے ریکارڈ ذیادہ ٹوٹ رہے ہیں اس لئے احتیاط بھی ذیادہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر کوئلٹی صبح کے وقت ورزش کرنے، دن کے ٹھنڈے ترین حصے سے فائدہ اٹھانے اور جان لیوا ورزش سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
____________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ایپیل (آئی فون)یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اِس موسمِ گرما میں ورزش کرتے وقت ماہرین پہلے سے ذیادہ احتیاط کا انتباہ کیوں جاری کر رہے ہیں؟ | SBS Urdu