18 جنوری کو، امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے ہنر مند علاقائی عارضی (سب کلاس 489، 491 اور 494) ویزوں کے لیے ویزا نرمی اور موجودہ اور سابقہ عارضی گریجویٹ (سب کلاس 485) ویزا ہولڈرز کے لیے داخلے کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر ہاک نے کہا تھا کہ آسٹریلیا سے باہر پھنسے عارضی گریجویٹ (سب کلاس 485) ویزا رکھنے والے 18 فروری سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں اور مزید قیام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
شئیر





