12 مارچ 2020 کوعالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ وبا کے پانچ سال بعد ماہرین مستقبل میں کسی وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے "عالمی تیاری" پر تحفظات کا اظہارکر رہے ہیں۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
ماہرین کا کسی وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی تیاری پر تحفظات کا اظہار
- طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں عوامی اعتماد "ایک بڑا مسئلہ" بنےگا
- کوڈ ۱۹ سے اموات کا تخمینہ کم از کم 20 ملین ہے
کچھ لوگوں کے لیے شائد یہ کل کی بات ہو ، اور کچھ کو شائد یہ ایک صدی پرانی بات لگے مگر 11 مارچ 2020 کو کووڈ۔19 کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا۔اسے سرکاری طور پر پانچ سال ہو چکے ہیں ۔
مستقبل میں کسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں عوامی اعتماد "ایک بڑا مسئلہ" بنے گاپروفیسر پال کیلی
کوڈ ۱۹ کے پانچ سال بعد آسٹریلیشیا کے سابق اعلیٰ ڈاکٹر پروفیسر پال کیلی کا ماننا ہے کہ مستقبل میں عالمی وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں عوامی اعتماد "ایک بڑا مسئلہ" بنے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کووڈ ۱۹ سے عالمی سطح پر سات ملین اموات کی اطلاع موصول ہوئیں مگر اس وبا سے اموات کا تخمینہ کم از کم 20 ملین ہے۔





