دلیپ کمار کا اصلی نام یوسف خان تھا اور وہ 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے اور نو عمری میں اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان منتقل ہو گئے۔ اداکاری سے قبل یوسف خان پھلوں کے سوداگر تھے۔ دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں ان کی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردارسے بنائی۔ 1966ء میں انہوں نے اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔
بالی وڈ کی اداکارہ، ہدایتکارہ اور ٹھیٹر گروپ کی بانی نادرہ ببر، معروف اداکار راج ببر کی اہلیہ ہیں اور دلیپ کمار کو اپنے بچپن سے جانتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار ایک انتہائی نفیس اور بہترین انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے ایک ایسے عہد کا اختتام ہوا جو لازوال رہے گا اور شائد ان کی جگہ لینے والا کوئی نہیں ہے۔۔
مردانہ وجاہت اور دلکش خد و خال کے مالک دلیپ کمار، اپنی زندگی میں آنے والی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے اپنی سوانح عمری میں لکھتے ہیں کہ ان کا پہلا پیار ان کی ساتھی اداکارہ کامنی کوشل تھیں۔ لاہور میں پیدا ہونے والی کامنی کوشل ہندی فلم انڈسٹری کی اس وقت کی سب سے پڑھی لکھی اداکارہ مانی جاتی تھی۔ دلیپ صاحب نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن کامنی چونکہ پہلے سے شادی شدہ تھی اس لیے وہ قبول نہ کر سکی۔ ہندی سنیما کی مارلن منرو کہلانے والی خوبصورت ترین اداکارہ، مدھو بالا، کے ساتھ دلیپ صاحب کا عشق قریب سات سال چلا۔
![MUGHAL-E-AZAM [IND 1960] MADHUBALA, DILIP KUMAR Date: 1960](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/dk-mughleazam.jpg?imwidth=1280)
مغلِ اعظم کی ہروئین مدھوبالا اور دلیپ کمار کے عشق کے چرچے عام رہے لیکن دونوں کی یہ محبت دم پروان نہ چڑھ سکی . آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار ستیہ جیت رائے نے دلیپ کمار کو ’مکمل میتھڈ ایکٹر‘ قراردیا تھا جبکہ بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار عظیم اداکار ہیں۔
![AAN [IND 1952] aka Savage Princess NIMMI, DILIP KUMAR AAN [INDIA 1952] aka - Savage Princess Date: 1952](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/dk_.jpg?imwidth=1280)
فلموں کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے، آن، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، جگنو، شہید، ندیا کے پار، میلا، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا، سوداگر جیسی مایہ ناز فلموں میں کام کیا۔
![AAN [IND 1952] aka Savage Princess DILIP KUMAR, NIMMI AAN [INDIA 1952] Date: 1952](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/20091104000271383908-original.jpg?imwidth=1280)
سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی اور مغل اعظم ایسی چند فلمیں ہیں جن میں دلیپ کمار کی جذباتی اداکاری کو بے حد سراہا گیا اور انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب دیا گیا۔ لیکن انہوں نے فلم کوہ نور، آزاد، گنگا جمنا اور رام اور شیام میں مزاحیہ اداکاری کر کے ثابت کیا کہ وہ لوگوں کو ہنسا نے کا فن بھی جانتے ہیں۔
![MUGHAL-E-AZAM [IND 1960] Dilip Kumar Date: 1960](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/dk_ma_alone.jpg?imwidth=1280)
سنہ 50 اور60 کی دہائیاں دلیپ کمار کی تھیں۔ اس عرصے میں انہوں نے مدھومتی، گنگا جمنا، مغل اعظم اور ایسی ہی کئی فلمیں شائقین کو دیں جنھوں نے مقبولیت اورشہرت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور کلاسک کا درجہ پایا۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں دلیپ کمار کو آج بھی بہترین اداکار مانا جاتا ہے ان کے فلمی سفر کی ابتدا کہلانے والا بمبئی ٹاکیز‘فلمی اسٹیڈیو سن 1934ء میں قائم کیا گیا۔ اِس کے عروج کے دور میں یہاں پانچ ہزار کے قریب افراد ملازمت کرتے تھے اور یہ ایشیا کا سب سے بڑا فلم اسٹوڈیو کہلاتا تھا۔
![AAN [IND 1952] aka Savage Princess DILIP KUMAR, NIMMI AAN [INDIA 1952] aka - Savage Princess Date: 1952](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/dk-aan.jpg?imwidth=1280)
حکومت پاکستان نے 1998ء میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشان پاکستان سے نوازا ۔ دلیپ کمار پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان اور فنکار معین اختر کے بڑے مداح تھے۔ انھیں انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا۔ اور بھارتی اعزاز ویبھوشن سے بھی نوازا گیا۔

ہندوستان اور پاکستان میں ان کے تمام مداح انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہی جن میں فنکاروں کھلاڑیوں اور سیاست دانوں سمیت ہر شعبہ زندگی کے لوگ شامل ہیں۔

دلیپ کمار کی وجیہہ شخصیت کو دیکھ کر برطانوی اداکار ڈیوڈ لین نے انہیں فلم ’لارنس آف عریبیہ‘ میں ایک رول کی پیشکش کی لیکن دلیپ کمار نے اسے ٹھکرا دیا۔ بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں سات جولائی کو انتقال کر گئے ۔بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے
یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast , Stitcher Podcast
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں




