پاکستان کا "پِنک سالٹ" یا ہمالئین نمک آسٹریلیا میں کھانے سے لیکر گھر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے لیمپ اور اینٹوں تک کی صورت میں استعمال کیا جارہا ہے۔ جبکہ گائے اور گھوڑوں کی نشو نما کے لئے بھی اس کی فروخت ہورہی ہے۔ ہمالئین نمک آسٹریلیا میں تقریباً ہر دکان اور سوپر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
۔۔۔ آرٹیکل میں شامل ہے
- دنیا کے دوسرے بڑے نمک کے ذخائر
- سات سال قبل ایک لیمپ سے شروع ہوئی کہانی ۔
- پاکستان میں کان کنی کے لئے جدید ڈھانچے کی ضرورت
"اب سے آٹھ سال پہلے میں سڈنی کام کے غرض سے گیا تھا ۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے کیا چاہیئے ۔میں نے ایک نمک کا لیمپ دیکھا ۔ مجھے اس لیمپ کو دیکھ کر اچھا محسوس ہوا اور میں نے وہ خرید لیا۔"
یہ الفاظ ہیں پیڑک اوی ساسی کے جو پاکستان سے آسٹریلیا ہمالئین نمک درآمد کرتے ہیں۔
"میں گذشتہ سات سال سے پاکستان سے ہمالین نمک درآمد کر رہا ہوں۔"
ہمالین نمک کے حوالے سے کئی قدیم داستانیں موجود ہیں ، جن میں سر فہرست اس نمک کا نظر بد سے بچانا اور صحت کے لئے عام نمک سے بہتر ہونا شامل ہے۔

Himalayan salt is sold in the form of lamps, slabs and bricks in Australia. Source: Supplied
پیٹرک کے مطابق یہ لیمپ اپنی خوبصورتی اور افادیت کے باوجود بہت کم قیمت اور قابل دسترس ہیں۔
پیٹرک پاکستان سے گلابی نمک سے بنی کئی اشیا درآمد کرتے ہیں جن میں لیمپ، باتھ سالٹ ، کھانے کا نمک او خصوصی طور پر تیار کردہ نمک کے بلاکس شامل ہیں ۔ نمک کے بلاکس قصائی کی دکانوں پر گوشت محفوظ رکھنے کے ساتھ گوشت گلانے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہیں ۔
کھیوڑہ کی کانیں
پاکستان کے ضلع جہلم میں موجود کھیوڑہ نمک کی کانوں میں دنیا میں نمک کے دوسرے سب سے بڑے ذخائر ہیں ۔ ہمالئین پنک سالٹ کے نام سے مشہور اس نمک کا گلابی رنگ اسے دیگر نمک سے مختلف بناتا ہے ۔
یہ نمک عام نمک کے مقابلے میں کئی دیگر دھاتوں اور معدنیات کی آمیزش کے باعث خوبصورت گلابی رنگ رکھتا ہے۔ جدید تحقیق کے بعد یہ بات تو واضح ہو گئی ہے کہ اس نمک میں پوٹاشیم ، آئرن،کیلشیم ، سٹونیم اور مولی بیڈنیم نامی اہم دھاتیں موجود ہیں، لیکن یہ دھاتیں اس نمک کو دوسرے نمک کے مقابلے میں صحت بخش بناتی ہیں یا نہیں ، اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔

A Pakistani family take pictures while visiting the tourist area at the Khewra salt mine in Khewra,some 160 kms southeast of Islamabad, Khewra mines. Source: BEHROUZ MEHRI/AFP via Getty Images
کھیوڑہ کی کانوں سے نکلنے والا نمک پاکستان کے ہنر مند افراد خوبصورت اشکال میں ڈھالتے ہیں ۔ نمک کے خوبصورت شو پیس ، لیمپس اور دیگر ارائشی اشیاء اس حوالے سے قابل ذکر ہیں۔
نمک کی اشیا میں مقبول ترین نمک سے بنے لیمپ ہیں جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
پاکستان میں کان کنی کے مسائل
پاکستان کی کان کنی سے متعلق پی ایچ ڈی کے لئے آسٹریلیا آنے والے معراج سومرو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیوڑہ سے نمک کے ذخائر نکالنے کے لئے مکمل طور پر روائتی کان کنی کا طریقہ رائج ہے۔
" اس طریقے کے تحت کان کنوں کی صحت اور حفاظت بھی مد نظر نہیں رکھی جاتی ۔ جبکہ دوسری طرف کان کنی سے وابستہ افراد روایتی طریقہ استعمال کرکے نمک میں موجود معدنیات کو ضائع ہونے سے بچانے کی تاویل پیش کرتے ہیں۔
اگر جدید الات کی مدد سے کان کنے کی جائے تو پاکستان کی درآمدات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ جدید آلات کا استعمال مزدوروں کی صلاحیت اور تنخواہوں میں اضافے کا بھی باعث ہو گا

Laborers use hand drills and gunpowder to blast away the pink and orange-colored rock crystal. Source: AAP Image/AP Photo/B.K.Bangash
دوسری جانب پیڑک پاکستان جانا چاہتے ہیں لیکن کاروباری مصروفیات کے باعث تا حال نہیں جا سکے ہیں ۔ پیٹرک کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ان کو کئی مرتبہ مدعو بھی کیا گیا ہے۔ پیٹرک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پاکستانی نمک کی درآمد دونوں ممالک کے لئے نفع بخش ہے۔