آسٹریلیا میں یہ ایک عام سا پیر کا دن ہے ۔ لیکن میلبورن سے دو گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع چھوٹے سے دیہی قصبے میرویل میں خاصی گہما گہمی ہے... ایرین پیٹرسن جن پر اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کے قتل کا مقمہ دائیر ہے عدالت میں بیان دینے جا رہی ہیں... اور انیتا لیسٹر اس لمحے کو تصویری خاکے میں قید کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
محترمہ لیسٹر کی افسردہ ایرن پیٹرسن کی خاکہ نما تصویر ’مشروم ٹرائل‘ کی علامت بن جائے گی۔لیکن یہ پہلا موقع نہیں کہ وہ کسی عدالتی کارروائی کا حصہ بنی ہوں۔موسیقار اور بصری فنکار کے طور پر ان کا پہلا تجربہ 2023 میں ہوا، جب وہ مالکا لیفر کے مقدمے کے دوران عدالت میں موجود تھیں — جو ایک سابق اسکول پرنسپل تھیں اور جنہیں بچوں کے جنسی استحصال اور زیادتی کے 18 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
مس پٹرسن کا خاکہ محترمہ لیسٹر کے دیگر کاموں سے بالکل مختلف نظر آتا ہے۔
ان کے تمام دوسرے کورٹ روم خاکوں میں ملزم کے ساتھ ساتھ عدالت کا ماحول بھی شامل ہوتا ہے — مائیکروفون، شیشے کی دیواریں، اور بعض اوقات دیواروں پر باریک نقش و نگار تک نمایاں ہوتے ہیں۔
لیکن ایرن پیٹرسن کی یہ تصویر صرف اُسی پر مرکوز ہے، جسے فریم کے وسط میں دکھایا گیا ہے، جب کہ پس منظر میں محض دھندلے اور بےترتیب خاکے نظر آتے ہیں۔
_____