میگن اسپنڈلر-اسمیتھ ، جو کہ پیپل وِد ڈس ایبیلٹی آسٹریلیا کی چیف ایگزیکیٹو آفیسر ہیں، کہتی ہیں کہ معذور افراد کو غیر متوازن سطح پر تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ان کی بہت سی کہانیاں سننے میں نہیں آتیں۔
انہوں نے کہا، “(معذور افراد جو برادشت کرتے ہیں )اس کا زیادہ تر حصہ کم رپورٹ ہوتا ہے یا ناکافی اور عدم معلومات کے ساتھ ناقص انداز میں رپورٹ کیا جاتا ہے کیونکہ معذور افراد کے لئے یہ نظام اصل میں قابل رسائی نہیں ہیں جس کے تحت وہ اپنے تجربات کی رپورٹ دے سکیں۔
” ظاہری زیادتی کے علاوہ، ان معذور افراد کو جو تارکین وطن پس منظر سے ہیں، شرم، طرزِفکری اور امداد حاصل کرنے میں اضافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
This episode of Understanding Hate looks at ableism, and how we can counter hatred towards people with disabilities.







