SKIP TO MAIN CONTENT

مردم شماری میں بے گھر افراد کو کیسے شمار کیا جاتا ہے، اور گنجائش سے زیادہ افراد والے گھروں کی معلومات خفیہ رکھنے کی کیا ضمانت ہے؟

census_pic.jpg

آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی قومی مردم شماری کی ترجمان ایملی والٹر کے مطابق، مستقل پتہ نہ رکھنے والے اور بے گھر افراد کو بھی مردم شماری میں شمار کیا جائے گا، جبکہ ایک ہی گھر میں مقیم متعدد افراد کی ذاتی معلومات اور شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔ تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ سیریز کی اس آخری قسط میں۔


تاریخِ اشاعت بجے

By Rehan Alavi

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی قومی مردم شماری کی ترجمان ایملی والٹر کے مطابق، مستقل پتہ نہ رکھنے والے اور بے گھر افراد کو بھی مردم شماری میں شمار کیا جائے گا، جبکہ ایک ہی گھر میں مقیم متعدد افراد کی ذاتی معلومات اور شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔ تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ سیریز کی اس آخری قسط میں۔


قومی مردم شماری کی ترجمان ایملی والٹر کے مطابق، دس سے 16 اگست تک مردم شماری کا عملہ ان مقامات پر موجود ہوگا جہاں بے گھر افراد یا کھلے مقامات پر سونے والے لوگ موجود ہو سکتے ہیں۔ گاڑیوں اور خیموں میں رہنے والے افراد کو بھی شمار کیا جائے گا۔

ایملی والٹر کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر میں کئی افراد مقیم ہوں تب بھی کسی فرد یا گھرانے کی شناخت ظاہر کرنے والی معلومات جاری نہیں کی جاتیں۔ نام اور پتے مردم شماری کے ڈیٹا کی تیاری کے ابتدائی مرحلے میں ہی دیگر معلومات سے الگ کر دیے جاتے ہیں۔

ایملی والٹر کے مطابق، مردم شماری سے متعلق جعلی لنکس اور غلط معلومات کی تصدیق ABS کی سرکاری ویب سائٹ سے کی جا سکتی ہے۔ مردم شماری کی معلومات 26 زبانوں میں دستیاب ہیں اور ترجمہ و ترجمانی کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

Emily Walter, spokesperson for the national census at the Australian Bureau of Statistics  (Supplied ABS)
Emily Walter, spokesperson for the national census at the Australian Bureau of Statistics (Credit ABS) Credit: Emily Walter, spokesperson for the national census at the Australian Bureau of Statistics (Supplied ABS)

ایمیلی والٹر نے واضح کیا کہ ABS کبھی بھی بینک کی تفصیلات، ٹیکس فائل نمبر یا پاس ورڈ طلب نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، اگر کسی شخص کو مشتبہ معلومات یا ممکنہ فراڈ کا شبہ ہو تو وہ فوری طور پر ABS کی ویب سائٹ، مردم شماری رابطہ مرکز یا ABS سروے رابطہ مرکز سے رجوع کرے، جبکہ معلوم ہونے والے فراڈ سے متعلق معلومات بھی ABS اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔

مزید جاننے کے لئے اے بی ایس کے مردم شماری کے اردو ویب پیج پر جائے۔

___________________________

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now