آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی پابندیوں کے دوران یوم آزادی کیسے منا رہی ہے؟

Pakistan flag

Pakistan flag Source: CCO

پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کو منایا جاتا ہے لیکن اس دفعہ آسٹریلیا میں کرونا کی پابندیوں کی وجہ سے یوم آزادی پر تقریبات اس طرح سے نہیں رکھی گئیں جیسے عموماؐ رکھی جاتی ہیں۔ اس دفعہ زیادہ تر تقریبات کو آن لائن یا ورچول طریقے سے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔


پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ان آسٹریلیا کے سید عباس نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وکٹوریا کے پارلیمان میں 3 اگست کو جشن آزادی کی ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ تقریب کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ تقریب میں نو سے دس پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی اور ہر پارٹی کی نمائندگی موجود رہی۔

کرونا کی پابندیوں کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس دفعہ ویسی تقریبات کا انعقاد نہیں ہو پایا جیسے کرونا سے پہلے ہوتا آیا ہے لیکن اس کے باوجود تھوڑے وقت میں اور 14 اگست آنے سے پہلے ہی تقریب رکھ لی گئی اور جشن آزادی کو منایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی رکھی گئی تھی۔
Pakistan flag on 14 Aug
Source: Supplied by Raza Shah
پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کی شفق جعفری کا کہناتھا کہ ان کی تقریبات اس دفعہ نیو ساوتھ ویلز میں لگنے والے لاک ڈاون کی وجہ سے آن لائن ہی ہو پائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 گست کے قریب آتے ہی ہر پاکستانی کو خواہش ہوتی ہے کہ وہ زور وشور سے پاکستان کا جشن آزادی منا سکیں لیکن اس دفعہ چونکہ حکومت کی جانب سے پابندیاں ہیں اس لیے تقریبات تو ممکن نہیں ہیں۔

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی وجہ سے دفعہ ویسے بھی تقریبات کو سادگی سے منانے کا ارادہ کیا گیا تھا لیکن اب تو زوم کے ذریعے ہی جشن آزادی منایا جائے گا اور اسے فیس بک کے ذریعے لوگوں تک لائیو دکھایا جائے گا۔

پاکستان کمیونٹی ان آسٹریلیا کے دانش نقاش کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ کوئینزلینڈ میں موجود ہیں لیکن کرونا کی بنتی بگڑتی صورت حال میں انہوں نے آن لائن گیم شو کا اہتمام کیا ہے۔ اس بارے میں مزید بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیم شو کا مقصد لوگوں کو پاکستان کے بارے میں معلومات دینے اور نئی نسل میں پاکستان کے بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہے۔
Pakistan flag cake
Source: Supplied
دانش نے ایس بی ایس کو مزید بتایا کہ حالات اگر بہتر ہوتے اور کرونا کی پابندیاں نا ہوتیں تو ان تقریبات اور گیم شو کو ایک بڑی تقریب کی صورت میں کرنے کا ارادہ تھا لیکن اس وقت حالات کی وجہ سے اسے آن لائن کیا گیا ہے۔

وکٹورین پارلیمنٹری فرینڈز آف پاکستان کے رانا شاہد کا کہنا تھا کہ وکٹورین پارلیمنٹری فرینڈز آف پاکستان اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام وکٹوریا کی پارلیمان میں 17 اگست کو تقریبا کمیونٹی کے پچیس افراد کی موجودگی میں تقریب منائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیک کاٹنے کے علاوہ وکٹورین پارلیمان میں پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دی جائے گی۔



 

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand