حال ہی میں جاری ہونے والے جین ہیلز کے نیشنل وومن ہیلتھ سروے نے انکشاف کیا ہے کہ % 70 تارکین وطن خواتین ڈاکٹر یا صحت کے پیشہ ور عملے سے ملنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔موناش یونیورسٹی کی Turner Institute for Brain and Mental Health کی ڈاکٹر پرینا ورما کے مطابق سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نصف خواتین کو وبا شروع ہونے کے بعد سے کمزورمالی حالت کا سامنا ہے۔ نصف سے زیادہ خواتین کہتی ہیں کہ COVID-19 کے بعد سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے جبکہ نصف افراد صحت کی خدمات تک رسائی کے طریقہ سے ناواقف تھے۔
شئیر





