Key Points
- نام کی قانونی تبدیلی کا عمل آپ کی ریاست یا علاقے میں پیدائش، اموات اور شادیوں کی رجسٹری کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔
- نام کی تبدیلی کا عمل آپ کہاں رہتے ہیں اس کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
- کچھ حالات میں جیسے کہ شادی کے بعد ، آپ کو بی ڈی ایم کے ذریعے نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
- ایک بار جب آپ اپنا نام تبدیل کر لیتے ہیں، تو آپ تنظیموں بشمول امورِ داخلہ کو مطلع کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
- اپنا نام کیوں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟
- کیا جب آپ اپنا نام تبدیل کرتے ہیں تو کوئی پابندیاں ہوتی ہیں؟
- درخواست کا عمل کیا ہے؟
- کیا آپ کو اپنے شریک حیات کا نام اختیار کرنا لازمی ہے؟
- نام تبدیلی کی درخواست دینے کے بعد کا عمل کیا ہے؟
آپ کا قانونی نام وہ ہے جو آپ کے شناختی کاغذات پر ظاہر ہوتا ہے جیسے آپ کا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ یا ویزا. اگر آپ آسٹریلیا کے شہری یا مستقل رہائشی ہیں تو ، آپ کے پاس پیدائش ، اموات اور شادیوں کی رجسٹری (بی ڈی ایم) کے ذریعے اپنا قانونی نام تبدیل کرنے کا اختیار ہے

A close up view of an Australian Birth Certificate in Sydney, (AAP Image/Paul Braven) Source: AAP / PAUL BRAVEN/AAPIMAGE
آپ اپنا نام کیوں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟
لوگ متعدد ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا قانونی نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔
"وجوہات میں جو چیزیں شامل ہو سکتی ہیں جیسے قانونی طور پر نام کا متبادل یا مختصر شکل اختیار کرنا، بیرون ملک شادی کے بعد نام تبدیل کرنا، یا کسی شخص کا اپنی جنس کی شناخت کے لحاظ سے زیادہ درست نام کا انتخاب کرنا،" وضاحت کرتے ہیں دِریز کوبن، جو ایکسیس کینبرا کی بی ڈی ایم ٹیم کے ترجمان ہیں۔
پھر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کرتے ہیں، ایسے ہی ایک شخص ویژول آرٹسٹ(بصری فنکار) ایلیٹ فاکس ہیں ۔
وہ اپنے خاندان کے ساتھ (سابق) چیکوسلوواکیہ سے اپنے بچپن میں آسٹریلیا آئیں گے۔
جب ہم آسٹریلیا پہنچے اور ہمارے نام آسٹریلین امیگریشن کی طرف سے رجسٹر کیے گئے، تو حروف کے اوپر موجود لہجے کو ہٹا دیا گیا۔اس کا مطلب یہ تھا کہ ہمارے ناموں کا اس طرح سے مختلف طریقے سے تلفظ کیا گیا جس میں ہمارے نام کا اصل لہجہ شامل نہیں تھا۔ آسٹریلیا میں پروان چڑھنے کے بعد مجھے اپنے نام سے پہچاننا مشکل ہوا اور اس نے میرے اعتماد کو متزلزل کر دیا۔
ایک بالغ ہونے کے ناطے، ایلیٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کا انتخاب کیا جو انہیں پسند تھا، جس سے اس کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور بصری فنکار کے طور پر ان کی شناخت کے ساتھ بہتر طور پر آسٹریلین معاشرے سے ہم آہنگ ہوئے.

Close up of a birth certificate. Source: iStockphoto / Yau Ming Low/Getty Images
مہر انگیز طبا طبائی مائیگرنٹ ریسورس سینٹر تسمانیہ میں ایک سیٹلمنٹ کیس منیجر ہیں۔ انہوں نے بہت سے مؤکلوں کی اسی کام میں مدد کی ہے۔
"سب سے عام مسئلہ جن لوگوں کو پیش آتا ہے، وہ برما سے آنے والے لوگ ہیں، جب وہ آسٹریلیا میں آباد ہوتے ہیں – برمی ناموں کے طریقہ کار کی مختلف تعبیر آسٹریلین طرز کے ناموں سے مختلف ہے۔" وہ کہتی ہیں۔ "ایک عام غلطی یہ ہے کہ نام کا آخری حصہ ایک خاندانی نام سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، میانمار کے لوگ روایتی طور پر خاندانی نام استعمال نہیں کرتے۔
" میانمار سے آنے والی ایک ایسی نوجوان مؤکل کے پاس دو حصوں پر مشتمل پہلا نام تھا اور کوئی خاندانی نام نہیں تھا۔
ان کے اسکول، بینک اور آسٹریلین ٹیکسیشن آفس تینوں ہی نے ان کے نام کی مختلف طور پر تشریح کی، جس کے نتیجے میں ایک سلسلہ وار الجھن پیدا ہوئی۔
"کچھ نے پہلے حصے کو اس کا خاندانی نام سمجھا، کچھ نے دوسرے حصے کو، اور کچھ نے دونوں حصوں کو ملا کر ایک خاندانی نام بنا دیا۔ آخرکار انہوں نے پیدائش، موت اور شادی کے دفتر میں قانونی نام کی تبدیلی کے لئے درخواست دی تاکہ ایک مستقل پہلے نام اور خاندانی نام کا فارمیٹ بنایا جا سکے جسے تمام سسٹمز شناخت کر سکیں۔
کیا جب آپ اپنا نام تبدیل کرتے ہیں تو کوئی پابندیاں ہوتی ہیں؟
یہ عمل آپ کی رہائش کے مقام کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے۔ پہلا قدم یہ ہے کہ اپنی ریاست یا علاقہ کی پیدائش، وفات اور شادی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اگر آپ آسٹریلیا میں پیدا ہوئے ہیں تو اپنے پیدائش کے اندراج والی بی ڈی ایم سے درخواست دینا سب سے آسان ہے۔ آپ کو یہ بھی اجازت دی جا سکتی ہے کہ آپ اپنی موجودہ رہائش ثابت کر کے اُس دائرہ اختیار کے علاوہ کی جگہ سے درخواست دیں۔
عمر کی پابندیاں بھی مختلف ہو سکتی ہیں، یہ آپ کی رہائش کے مقام پر منحصر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری میں، اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہو تو عموماً والدین کی اجازت درکار ہوتی ہے، جیسا کہ ڈیریس کوبن بتاتی ہیں۔
تاہم، کچھ ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں ایک نوجوان اپنے والدین کی شمولیت کے بغیر اپنا نام تبدیل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے- مثال کے طور پر، اپنی صنفی شناخت کے مطابق اپنا نام تبدیل کرنا۔
" بطور بالغ آپ اپنا نام زیادہ سے زیادہ تین بار تبدیل کر سکتے ہیں۔ شادی، طلاق یا گھریلو تشدد کے معاملات میں یہ شمار نہیں ہوتا۔
آپ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ایک سنجیدہ عمل ہے، اور آپ جو نام منتخب کر سکتے ہیں اس کی حدود ہیں۔ مثال کے طور پر، ایسا سرکاری لقب یا نام اختیار کرنا جائز نہیں ہے جسے ناگوار سمجھا جائے۔

If you’re an Australian citizen or permanent resident, you have the option to change your legal name through the Registry of Births, Deaths & Marriages (BDM). Credit: Zero Creatives/Getty Images/Image Source
درخواست کا عمل کیا ہے؟
آپ کو بی ڈی ایم کی درخواست بھرنے اور شناخت کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی جیسے پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا ڈرائیور لائسنس۔ یہ درخوست فارم عام طور پر آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے.
آپ سے اپنے نام کی تبدیلی کی وجہ بتانے کے لئے کہا جاسکتا ہے ، چاہے آپ نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کیا ہو یا اگر آپ کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔
ایلیٹ فاکس ، جنہوں نے اے سی ٹی رجسٹری کے ذریعے درخواست دی تجویز یہ ہے
"جب میں اپنی درخواست جمع کرانے پہنچا تو میں نے ایک چیز پر غور نہیں کیا تھا وہ یہ تھا کہ مجھے ایک نئے دستخط کی ضرورت ہے ، لہذا میں نے جلدی سے ایک نئے دستخط کی مشق کی جبکہ دوستانہ سرکاری اہلکار میرا انتظار کر رہا تھا۔"
کیا آپ کو اپنے شریک حیات کا نام اختیار کرنا لازمی ہے؟
آسٹریلیا میں شادی کے بعد اپنے خاندانی نام میں تبدیلی کرنے کی کوئی خاص توقع نہیں ہوتی، حالانکہ کچھ لوگ اپنے شریک حیات کا خاندانی نام اپنانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ کچھ جوڑے اپنے خاندانی ناموں اور شریک حیات کے خاندانی ناموں کو ملا بھی دیتے ہیں۔
"اگر آپ آسٹریلیا میں شادی کے بعد اپنے شریک حیات کا خاندانی نام استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو عموماً آپ کو نام کی تبدیلی درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی،" ڈریس کیوبن وضاحت کرتی ہیں۔
"آپ آسٹریلین رجسٹری آف برتھس، ڈیتھس اینڈ میرجز کی جانب سے جاری کردہ اپنا روایتی شادی کا سرٹیفکیٹ بنیادی شناختی دستاویزات پر نام کی تبدیلی کی حمایت کے طور پر فراہم کر سکتے ہیں۔"
اگر آپ علیحدگی، طلاق یا ذاتی انتخاب کے بعد اپنے اصل نام پر واپس آنا چاہتے ہیں، تو بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے۔
اگر آپ نے بیرون ملک شادی کی ہے، یا اگر آپ بیرون ملک پیدا ہوئے ہیں لیکن آسٹریلیا میں شادی کی ہے، تو آپ کی دستاویزات آسٹریلیا میں تسلیم نہیں کی جا سکتی، لہذا آپ کو بی ڈٰی ایم کے ذریعے درخواست دینی پڑ سکتی ہے
نام تبدیلی کی درخواست دینے کے بعد کا عمل کیا ہے؟
پروسیسنگ کے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے کچھ ہفتے انتظار کیجیے، اور جہاں بھی آپ درخواست دیں گے، وہاں آپ کو $200-$300 ادا کرنے کی توقع رکھنی ہوگی۔
ایک بار جب آپ کی درخواست پروسیس ہو جائے گی، آپ کو نام کی تبدیلی کا سرٹیفیکیٹ ملے گا۔
آپ کو یقیناً کئی تنظیموں کو مطلع کرنا ہوگا۔ الیٹ فاکس نے اپنے ڈرائیور لائسنس اور پاسپورٹ کے کے ذریعے اس عمل کا آغاز کیا ۔
"پھر آہستہ آہستہ میں نے متعلقہ کاروباری اداروں یا تنظیموں سے رابطہ کر کے ہر جگہ اپنا نام تبدیل کر لیا، جو زیادہ تر آسان تھا، حالانکہ کچھ بینکوں میں یہ عمل مشکل ہے، جس کی وجہ سے میں نے اپنے پرانے نام سے اکاؤنٹ بند کرنا اور اپنے نئے نام سے نیا اکاؤنٹ کھولنا آسان سمجھا۔

Are there restrictions when changing your name? Credit: Unspalsh - Chuttersnap
اور نیا ای میل ایڈریس بنانا مت بھولئے گا۔
آپ کو نئے پاسپورٹ کے لیے بھی درخواست دینے کی ضرورت ہوگی، اور اگر آپ کے پاس ویزا ہے یا اس کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں محکمہ داخلہ کو مطلع کریں۔
آپ کی صورتحال کچھ بھی ہو، آپ کی پیدائش، اموات اور شادیوں کی مقامی رجسٹری اس عمل میں آپ کی رہنمائی کرے گی۔
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to australiaexplained@sbs.com.au
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔