آسٹریلیا میں آئی وی ایف (IVF) کیسے کام کرتا ہے؟

a pregnant woman holds an ultrasound with a photo of the baby in her hands

In Vitro Fertilisation offers a way to parenthood for thousands every year in Australia, including same sex couples, single parents, women and men facing fertility issues. Source: Moment RF / Maria Legoshina/Getty Images

کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی وی ایف (IVF) تولیدی علاج کا پہلا نہیں بلکہ دراصل آخری مرحلہ ہوتا ہے؟ ان وِٹرو فرٹیلائزیشن ریاستی اور علاقائی قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔ یہ طریقہ علاج مہنگا بھی ہو سکتا ہے اور جذباتی طور پر مشکل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں آئی وی ایف کے ذریعے حمل ٹھہرانے کے عمل کے دوران آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔


اہم نکات
  • آسٹریلیا کے تمام آئی وی ایف کلینکس کا ڈیٹا حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والی ایک ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
  • ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ تولیدی کلینک کے انتخاب کے وقت مختلف عوامل کا جائزہ لینا چاہیے۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ سرکاری فنڈ سے فراہم کی جانے والی تولیدی خدمات کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔
  • تولیدی مشاورت آپ کو اور آپ کے شریکِ حیات کو اپنے علاج کے ممکنہ نتائج کو سمجھنے اور اُن کے لیے ذہنی طور پر تیار ہونے میں مدد دیتی ہے۔

1978 میں دنیا میں پہلی کامیاب آئی وی ایف (IVF) کے بعد سے اب تک اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ سے ایک کروڑ تیس لاکھ بچے ان وِٹرو فرٹیلائزیشن کے ذریعے پیدا ہو چکے ہیں۔

آسٹریلیا اُن ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی کے تناسب سے آئی وی ایف کے سب سے زیادہ علاجی مراحل انجام دیے جاتے ہیں۔

تازہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے ہر 16 میں سے ایک بچہ آئی وی ایف کے ذریعے وجود میں آیا۔

یہ اعداد و شمار آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسسٹڈ ری پروڈکشن ڈیٹابیس (ANZARD) کی جانب سے جمع کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔

پروفیسر جارجینا چیمبرز، یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز میں اُس تحقیقی یونٹ کی سربراہی کرتی ہیں جو اس قومی آئی وی ایف رجسٹری کو چلاتا ہے۔

پروفیسر چیمبرز کہتی ہیں، "ہمیں کلینکس کی جانب سے آئی وی ایف کے سو فیصد مراحل کی رپورٹنگ موصول ہوتی ہے، کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو یہ ان کے ضابطۂ اخلاق اور لائسنسنگ معاہدے کے خلاف ہوگا۔"

Another Day of Research
Submitting data to the national IVF registry is mandatory for all fertility clinics in Australia. ANZARD data undergoes annual audits as part of a clinic’s accreditation. Credit: SolStock/Getty Images

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now