رحیم زیدی گزشتہ تین برس سے آسٹریلیا میں بطور رضاکار شرکت کر رہے ہیں- ان کے نزدیک کرونا سے قبل کام بہت زیادہ تھا اور انہیں ہر جگہ رضاکارانہ کام کرنے کے لیے بلایا جاتا تھا-
ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے رحیم زیدی نے بتایا کہ کرونا سے قبل چونکہ بڑی تقریبات اکثر ہو رہی تھیں لہذا رضاکاروں کی مانگ میں بہت اضافہ رہا اور اب چونکہ اس سلسلے میں واضع کمی دیکھنے میں آئی ہے اس لیے رضاکاروں کے لیے بھی کام کم رہا-
گزشتہ سال سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ اس سال کرونا سے پہلے کی نسبت تقریباً ساٹھ فیصد کمی آئی ہے- اس کی سب سے بڑی وجہ بڑے ایونٹس کا سڈنی میں انعقاد نا ہونا بھی شامل ہے-

'Being involved and getting involved in community does a lot for self esteem and knowing you made someone's life better' M Pearce, Volunteering Australia Source: Volunteering Australia
علاوہ ازیں ان کا کہنا ہے کہ جو ایونٹ ہو بھی رہے تھے اس میں بھی تعداد میں کمی رہی اور بڑی تعداد میں ہجوم نہ ہونے کی وجہ سے بھی رضاکاروں کو نہیں بلایا گیا-
ویلنٹیرنگ آسٹریلیا کے سی-ای-او مائیک پیرس کا کہنا ہے اب بھی بڑی تعداد میں رضاکاروں کا واپس آنا باقی ہے- ہر تین میں دو رضاکاروں نے کام کرنا بند کردیا ہے جو کہ بہت بڑی تعداد ہے- ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کی وجوہات میں اب بھی پابندیوں کا موجود ہونا اور کم مدافعت والے رضاکاروں کا واپس نہ آنا شامل ہے-

Rahim Zaidi assisted the NSW Police Force in organising a university sport tournament on Bondi beach. Source: Rahim Zaidi
ان کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے مطابق رضاکاروں کی مانگ میں اضافہ ضرور ہوا لیکن رضاکاروں کی تعداد میں بتدریج کمی ہوتی رہی- مائیک کا کنا ہے کہ اگلے چھ ماہ تک اس سلسے میں بہتری کی امید ہے-
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے
یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں
- کو سرچ کرکے انسٹال کیجئے SBS Radio ہماری موبائیل ایپ