سینٹ مارک اینجلیکن چرچ ریویسبی سڈنی کے پادری اعجاز گِل لگ بھگ چھ سال سے ایسٹر کا خطبہ کمونیٹی کے اراکین کی چرچ میں موجودگی کے ساتھ جوش و خروش سے دیتے رہے ہیں مگر اس بار ان کے کمونیٹی چرچ کے ہال میں وہ اور ان کی اہلیہ تنہا موجود تھیں اور انہوں نے اس بار گڈ فرائیڈے کا خطبہ سامعین کی غیر موجودگی میں دیا۔ کرونا وائیرس کے باعث ہم نے اس بار لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے اپنی کمونیٹی سے ربط رکھنے کا فیصلہ کیا اور سامعین نے فیس بکُ پر انہیں سنا اور دیکھا۔
آسٹریلیا بھر کی طرح باقی دنیا میں بھی ایسٹر کی تقریبات کے اجتماعات نہیں ہو رہے ہیں اور چرچ میں اجتماعی سروسز پر پابندی ہے۔

Source: Supplied
اعجاز گلِ کہتے ہیں کہ یہ ایک مشکل وقت ہے مگر سرکاری اور طبّی ہدایات پر عمل کرکے اس وبا سے نمٹا جا سکتا ہے

Source: Supplied
اس مشکل وقت میں ہم کمونیٹی کا علاوہ اپنے دوست احباب رشتے داروں اور عزیزوں سے ویڈیو کالز کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں
اعجاز گِل کا کہنا تھا کہ ایسٹر پر ہمیں سب کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں موجود بزرگوں کو ہر طرح آرام پہنچائیں
کرونا وائیرس کے بارے میں ہدایات
وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی ،خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔
فون نمبر۔ 1800020080