کیا حکومتی اقدامات آسٹریلین معشیت کو سہارا دے سکیں گے؟

Budget deficit

Source: SBS

اۡقتصادی اشاریوں کے مطابق آسٹریلیا کا 2020 کا بجٹ خسارہ 85 بلین ڈالر سے زیادہ ہوگا ، جو ممکنہ طور پر اگلے مالی سال میں بڑھ کر 184.5 بلین ڈالر ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت نے جاب کیپر پروگرام میں مارچ تک توسیع کا اعلان کیا ہے مگر اس کی ادائیگی کی رقم میں بتدریج کمی کی جارہی ہے۔ کیا حکومتی اقدامات ملکی معشیت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے؟


آسٹریلین وزیرِ خزانہ جوش فرائڈنبرگ کا کہنا  ہے کہ آسٹریلیا کی قرضوں کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوگا کیونکہ حکومت ملک سے کورونا وائرس کے وبا سے متاثرہ معیشیت کوڈوبنے سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ساری امداد قرضوں سے دی جارہی ہے۔

  •  معیشیت کو سہارا دینے کے لئےآسٹریلین حکومت نے کئی امدادی پیکیجز کا اعلان کیا  ہے۔
  • ٹیکس کی مد میں حکومت کو ۳۳ ارب ڈالر کی کمی کا سامنا ہے
  • اگلے مالی سال میں ایک سو چوراسی بلین ڈالر کا خسارہ متوقع ہے
وزیر خزانہ جوش فرائیڈن برگ کے مطابق آسٹریلیا کی معیشت جاب کیپر اور جاب سیکر جیسے حالیہ اقدامات کے باعث اتنے بڑے بحران کا سامنا نہیں کرے گی اور چین کی معشیت میں جلد بہتری کی امید ہے مگر امریکہ ، ہندوستان اور جاپان جیسے ممالک پر بہت ذیادہ منفی معاشی اثرات پڑیں گے۔
دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلے آسٹریلیا ایک بہتر ، مضبوط مستحکم معاشی پوزیشن میں ہیں
جاب کیپر کے بارے میں  آسٹریلیا پاکستان چیمبر آف ٹریڈ کے محمد آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اس پروگرام کے ذریعے بزنس کو دیوالیہ ہونے سے بچا رہی ہے اور اس وقت حکومت کی پہلی ترجیح یہی ہے کہ لوگ بیروزگار نہ ہوں ۔
مسٹر آصف  کا خیال ہے کہ حکومت مستقبل میں بھی سیاحت، ہوٹل، ریسٹورنٹ، اور ریٹیل سیکٹر جیسے شعبوں کو بھاری نقصان سے بچانے کے لئے منصوبہ بندی کرے گی۔ ریاستی اور وفاقی حکومتیں  متاثر ہونے والی صنعتوں کو امدادی پیکجز دے سکتی ہے۔
Budget 2020
Budget 2020 Source: SBS
ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے محمد آصف نے بتایا کہ کرونا وائیرس کے باعث حکومت کو بڑے معاشی چیلینج  سے نمٹنا ہے
بیروزگاری کو کم رکھنے کے لئے امدادی رقوم دینے اور خزانے کو خسارے سے بچانے کے درمیان توازن قائم رکھنا ایک بڑا چیلینج ہے
اس ہفتے حکومت نے اعلان کیاتھا کہ وہ جاب کیپر کی ادائیگی میں 28 مارچ 2021 تک توسیع کر رہی ہے اور وہ ان کاروباروں اور غیر منافع بخش کاروباروں کی مدد کی کوشش کر رہی ہے جن پر کورونا وائرس کا بہت ذیادہ اثر پڑ رہا ہے۔
معاشی بحالی کی مدد کے لئے ، حکومتی شعبوں کے ذریعے کمیونیٹیز کی مدد کے لئے عارضی معاشی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں
کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کو اب طویل عرصے تک بے روزگاری ، مالی مشکلات اور بحران کا ایک حقیقی خطرہ ہے۔

خزانچی نے بتایا  کہ آسٹریلیا میں کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے مقابلے میں موجودہ قرض اور جی ڈی پی  کی شرح کے درمیان فرق سب سے کم  ہے جو ایک خوش آئیند بات ہے۔

حکومت اکتوبر کے مکمل بجٹ میں کرونا وائرس کے باعث معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لئے  اقدامات کی پوری  تفصیل جاری کرے گی مگر حزب اختلاف نے مطالبہ کیا ہے کہ بحران سے نمٹنے کا پورا منصوبہ ابھی سامنے نہ لایا گیا تو بیروزگاری میں اور ضافہ ہو گا- اپوزیشن نے حکومتی منی بجٹ کو معاشی بحران سے نمٹنے کے واضع پروگرام کے بجائے اسے صرف ایک پمفلٹ قرار دیا  
صرف سات ماہ قبل حکومت بجٹ کو منافعے میں لانے کا اعلان کر چکی تھی مگر کرونا  وائیرس کے بعد اب  بجٹ کا موجودہ خسارہ دوسری عالمی جنگ کے بعد ملکی بجٹ کا سب سے بڑا خسارہ ہے۔





  آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔

اپنی ریاست یا علاقے میں کون سے پابندیاں ہیں یہ جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔

کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں دستیاب ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔ وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔ ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت سے آگاہی فراہم کرتا ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کیا حکومتی اقدامات آسٹریلین معشیت کو سہارا دے سکیں گے؟ | SBS Urdu