کیا کووڈ پابندیوں نے سڈنی میں طبقاتی تقسیم کو اور نمایاں کردیا ہے ؟

There are 12 Local Government Areas (LGAs) of concern in Greater Sydney including some suburbs in Penrith.

There are 12 Local Government Areas (LGAs) of concern in Greater Sydney including some suburbs in Penrith. Source: SBS

سڈنی کے 12 لوکل گورنمنٹ ایریاز میں جاری سخت لاک ڈاون کے زیر اثر موجود افراد محسوس کر رہے ہیں جیسے وہ محصور ہو گئے ہیں ۔ جبکہ کچھ افراد کے نزدیک اس طرح کے اقدامات وبا کا پھیلاو روکنے کے لئے ناگزیر ہیں ۔


  • پوری دنیا میں اسمارٹ لاک ڈاون لگ رہے ہیں ، یہاں بھی یہ ہی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔
  • ایسا لگتا ہے شہر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے ۔
  • اگر آوٹ بریک کے آغاز میں ہی یہ قدم اٹھا لیا جاتا تو شاید حالات مختلف ہوتے ۔ 
سڈنی کے شدید خطرے کا شکار 12 ایل جی ایز میں گذشتہ تین ماہ سے سخت لاک ڈاون نافذ ہے ۔ اس صورتحال نے ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو نہ صرف مایوسی سے دوچار کیا ہے بلکہ ذہنی دباو میں مبتلا کر دیا ہے ۔ جہاں کچھ لوگ حکومت کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دے رہےہیں ، وہیں چند افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایک طرح سے ان علاقہ مکینوں کے خلاف امتیازی سلوک ہے ۔

ناصر نواز جو آوبرن کے رہائشی ہیں کہتے ہیں کہ کسی مخصوص علاقے کو زیادہ کووڈ-19 کیسسز آنے کے باعث بند کرنا بالکل درست حکمت عملی ہے اور یہ صورتحال یقینی طور پر مرض کے مزید پھیلاو کو روکنے کا باعث بنے گی لیکن دوسری طرف ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ابتداء میں ہی اس آوٹ بریک کے خلاف
An empty construction site at Barangaroo Point in Sydney, following the lockdown (AAP)
An empty construction site at Barangaroo Point in Sydney, following the lockdown (AAP) Source: AAP
یہ طریقی اختیار کیا جاتا اور شہر کے مشرقی علاقوں کو اسی طرز پر لاک ڈاون کیا جاتا تو آج شاید شہر حالت مختلف ہوتی۔

ناصر نواز کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر ویکسین حاصل کر چکے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی فوری ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ناصر نے کہا کہ وہ افراد جو اس وقت سخت لاک ڈاون میں نہیں ہیں انہیں بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے کیونکہ یہ مرض کہیں بھی پھیل سکتا ہے ۔

گھر سے کیکس اور کھانا بنا کر فروخت کرنے والی فاطمہ راشد کہتی ہیں کہ اگرچہ یہ صورتحال پریشان کن ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی راستہ بھی موجود نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں اس وقت "اسمارٹ لاک ڈاون " کی حکمت عملی استعمال کی جارہی ہے اور یہ ہی طریقہ یہاں بھی اپنایا گیا ہے ۔ لیکن ساتھ ہی فاطمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس لاک ڈاون کے باعث ان کے کاروبار کو دو طرح سے نقصان ہوا ہے ، ایک طرف وہ 5 کلو میٹر کی حد کے باعث اپنے صارفین کو کیکس یا کھانے ڈیلیور نہیں کر پا رہیں تو دوسری جانب قریبی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے وہ خود بھی سپلائیز حاصل نہیں کر پا رہیں ۔

فئیر فیلڈ کی رہائشی ناہید فوروق کہتی ہیں کہ کچھ عرصے تک سخت لاک ڈاون کا حصہ رہنے کے باعث وہ اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے ۔ ناہید نےکہا کہ معمولات زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے اور گھر سے باہر تو جا ہی نہیں سکتے تھے ۔ ناہید کا کہنا تھا کہ وہ ایسے وقت میں ان افرادپر رشک کرتی تھیں جو سخت لاک ڈاون میں نہیں تھے ۔
The 12 local areas of concern in Sydney have been given back unlimited exercise.
The 12 local areas of concern in Sydney have been given back unlimited exercise. Source: AAP Image/Joel Carrett
لبنیٰ عمران ایک سماجی کارکن ہیں ان کا کہنا ہے کہ اصل پریشانی سے دراصل ان کے کلائینٹس دوچار ہیں جو شدید ذہنی دباو میں آگئے ہیں ۔لبنیٰ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے شہر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے اور ایک طرف شہر کا امیر طبقہ ہے ، جو آرام سے معمولات زندگی میں مسروف ہیں جبکہ دوسری طرف متوسط طبقے کے افراد شدید لاک ڈاون کی وجہ سے محصور ہیں ۔لبنیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت امر کی ہے کہ ان افراد کے لئے کچھ آسانی فرہم کی جائے جو لاک آدن کیشدید پابنیوں کے باعث ذہنی دباو اور مسائل سے دوچار ہیں ۔ 



شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand