آسٹریلیا میں ایک بڑی آبادی کرائے کے گھروں پر رہتی ہے ، ان افراد کو کرائے پر رہتے ہوئے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کرائے کے گھروں کی کیا صورتحال ہے اس حوالے سے یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ میں تحقیق کی جا رہی ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس کے تحت اعداو شمار اکھٹے کئے جا رہے ہیں ۔ اس تحقیق سے اب تک کیا نتائج سامنے آئے ہیں اس سلسلے میں سنئے یہ ریڈیو نیوز فیچر ۔
شئیر





