مومن یار خالد ایک پاکستانی ہیں جو آسٹریلیا میں پی ایچ ڈی کی غرض سے مقیم ہیں اور ان کی تحقیق کا موضوع ’’ماحولیاتی انصاف اور بنیادی ڈھانچے کے میگا پراجیکٹس: لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین بطور کیس اسٹڈی‘‘ ہے ان کی بنیادی تحقیق ان عوامل پر مبنی ہے جو ترقی کے بعد انسانی زندگی پر اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ترقی کے ہر منصوبے کے دیر پا اور نظر نہ آنے والے اثرات کا جائزہ لیا جانا بہت ضروری ہے
اپنی تحقیق کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر مومن یار کو آسٹریلیا میں pierre angus award دیا گیا ہے ۔ ان کی تحقیق کا بنیادی موضوع ترقیاتی منصوبوں کے انسانی زندگی پر اثرات سے متعلق ہے
مومن یار کا کہنا ہے کہ اکثر ترقیاتی منصوبوں کے مثبت اثرات اور ان کی ضرورت تو زیر بحث آ جاتی ہے لیکن انسانی زندگی پر اس کے اثرات کو نظر انداز کر کر دیا جاتا ہے۔
مومن یار کا کہنا ہے خاص طور پر ان افراد کی جدوجہد مدنظر رکھنا ضروری ہے جن کا ترقیاتی تبدیلی سے براہ راست ربط ہو اور ان کی زندگیوں میں اس ترقیاتی منصوبے سے تبدیلی آئی ہو۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آسٹریلیا میں کمیونٹیز کواہمیت حاصل ہے اور کسی بھی ترقیاتی منصوبے سے قبل کمیونٹی کو باقاعدہ اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی جاتی ہے جو ایک بہتر اپروچ ہے۔





