آسٹریلیا میں انجینئیرز کے لئے ملازمتوں کے کیا مواقعے ہیں اور آسٹریلیا آنے والے انجینئیرز ملازمت کے حصول کے لئےمشاورت اور رہنمائی کیسے حاصل کریں۔ اس موضوع پر پاک۔آز انجینئیرز ایسوایشن کے صدر انصاف علی خان اور انجینئیر سید عبدل غنی عزیزی سے معلوماتی بات چیت پر مبنی پوڈ کاسٹ سنئے۔
آسٹریلیا آ کر ملازمت کا حصول پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔ اپنے تجربے کی روشنی میں انجینئیر سید عبدل غنی عزیزی کا کہنا ہے کہ نیٹ ورکنگ , سی وی کی تیاری اور انٹرویو کی تیاری ملازمت کے حصول میں ان کی مددگار ثابت ہوئی اور اس سلسلے میں پی اے ای کی مدد کام آئی۔
پاک۔آز انجینئیرز ایسوایشن Pak-Aus Engineers Association - PAE کے صدر انصاف علی خان کا کہنا تھا کہ ملازمت کےحصول میں معاونت کے علاوہ پاک۔آز انجینئیرز ایسوایشن ان معاملات پر رہنمائی اور مدد فراہم کرتی ہے۔
- غیر ملکی انجینئرز کا کثیر الشعبہ تعاون اور آئیڈیا شیئرنگ نیٹ ورک بنانا۔
- ٹیلنٹ پول سے پاکستان کی صنعت، تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ تنظیموں کو مہارت اور مدد فراہم کرنا۔
- نوجوان آسٹریلوی پیشہ ور افراد کو کیریئر سپورٹ اور رہنمائی فراہم کرنا۔
- نئے آنے والے تارکین وطن کو کیریئر سپورٹ اور رہنمائی فراہم کرنا

مزید معلومات کے لئے تفصیلی پوڈ کاسٹ سنئے۔
اسی موضوع پر دیگر پوڈ کاسٹ
_______________________________________________________________
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک یا ہوم پیج بنائیں۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
- ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:





