سندھ کی قدیم تاریخی کا جدید شہر موہنجو داڑو اپنے بہترین انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی کے نظام اور دیگر کئی وجوہات کی بنیاد پرآج بھی اپنا منفرد مقام رکھتا ہے، ماضی کا وہ شاندار شہر، جو کھنڈرات کی صورت میں اب بھی موجود ہے،

اکثر و بیشر موہن جوداڑو کی کھادئی کے دوران ہمیں، اُس دور کے بہترین اور منظم سسٹم کے بارے ہمیں دلچسپ معلومات ملتی ہیں۔ اسی تاریخی شہر سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ سمرین سولنگی ہمیں قدیم شہر کے جدید طرز زندگی کے بارے میں اپنے انداز میں آگاہی فراہم کی،

نوجوان سمرین سولنگی سے ہماری ملاقات کراچی میں منعقدہ ایک آرٹس اینڈ کرافٹس نمائش کے دوران ہوئی، جہاں آنکھوں میں مستقبل کے خواب سجائے ہنر مند لڑکی نے ہمارے ساتھ اپنے فن کے زریعے معلومات کا خزانہ شیئر کیا۔ سمرین سولنگی کاشی گری کی ماہر ہیں، اور مٹی سے مختلف گھریلو اشیا بناتی ہیں، تاہم ان کا شوق، ہزاروں قبل دنیا سے اوجھل ہو جانے والی تہذیب کی جانب دور جدید کے لوگوں کی توجہ مبذول کروانا ہے۔
(ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔)





