عید قرباں قریب آتے ہی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی (پاکستان) میں سج گئی جہاں پاکستان بھر سے مختلف نسلوں کے جانور فروخت کرنے کیلیے لائے جارہے ہیں جبکہ پاکستانی آرٹسٹ احمد انور نایاب سکوں ، کرنسی نوٹ اور نوادرات کو جمع کرنے کے باعث لوگوں میں مقبول ہورہے ہیں۔
چولستانی، ساہیوال، دیسی ، برہمن ، تھری اور سبی کے بیل، کاموری، گلابی اور ٹابرے بکرے، کھارے اور دیسی دنبے جبکہ اونٹوں میں سیاہ اور سفید ، لاڑی ، کوہ مری اور ڈاچی نسل کے اونٹ کراچی (پاکستان) کی مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔

آرٹسٹ احمد انور کے پاس پچاس سے زائد ممالک کے سکے موجود ہیں ، ساتھ ہی کئی ممالک کے کرنسی نوٹ بھی جمع کر رکھے ہیں ، احمد انور کے مطابق یہ شوق انھیں اپنے والد کو دیکھ کر پیدا ہوا ۔


ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے