کیا آسٹریلیا میں شادی کے لئے رشتہ ملنا آسان ہے؟

culture & pride

Image: Moment RF Source: Moment RF

میلبورن میں شادی کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو ملانے کے لئے ایک مقامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا احوال اور ایسے پلیٹفارم کی آسٹریلیا میں ضروت پر سنئیے ۔۔تقریب کی منتظم تہمینہ تنویر کی ایس بی ایس اردو سے گفتگو


حال ہی میں نسبت آسٹریلیا کی جانب سے میلبورن میں ایک "میٹ اینڈ میچ" ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی منتظم تہمینہ تنویر کا کہنا کہ اس پروگرام کے ذریعے  لوگوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا تاکہ وہ ایک دوسرے سے مِل سکیں۔

" اس ایونٹ کا مقصد لوگوں کو آپس میں ملانا تھا جو شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  وہ آئیں، سب ایک دوسرے سے ملیں اور فائدہ حاصل کریں۔"

تقریب میں شادی کا ارادہ رکھنے والے مرد اور خواتین نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کے ساتھ  میلبورن کے علاوہ سڈنی سے بھی شرکت کی۔

"والدین اپنے بچوں کو لے کر آئے یا پھر جن کے والدین آسٹریلیا میں نہیں ہیں وہ اپنے انکل یا آنٹی لے کر آئے یا پھر اپنے بہن یا بھائی کو ساتھ لے کر آئے۔

کچھ ایسے افراد بھی تھے جن کا کوئی رشتہ دار نہیں تھا، وہ اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر آئے۔"
Meet n match event was held in Melbourne.
Meet n match event was held in Melbourne. Source: Supplied
تہمینہ تنویر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں دوسری کمیونیٹی کے مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی اتنی بڑی نہیں ہے کہ رشتے با آسانی مل سکیں۔

" پرتھ میں لڑکے اور لڑکیاں موجود ہیں لیکن ان کو نہیں پتہ کہ ان کے شہر میں کتنے لوگ ہیں جو شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

"جو پاکستانی آسٹریلیا میں موجود ہیں وہ دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کے بارے میں نہیں جانتے۔ نسبت آسٹریلیا کے فورم پر آسٹریلیا بھر سے رجسٹریشن ہوئی ہے اور میری کوشش یہی ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو آپس میں ملا دوں۔"
نا کسی کی تصویر چاہیئے، نا فون نمبر اور نا ہی نام۔ سب کو ان کا ایک مخصوص نمبر دیا جاتا ہے اور ملاقات کے اور دونوں افراد کی رضامندی کے بعد ہی تفصیلات مہیا کی جاتی ہیں
Meet n match event organiser Tehmina Tanveer.
Meet n match event organiser Tehmina Tanveer. Source: Supplied
دوسری جانب تہمینہ کا کہنا تھا کہ پرائویسی یا رازداری کے معاملے کو وہ بہت سنجیدگی سے لیتی ہیں اور پروگرام میں کسی بھی شرکت کرنے والے کی معلومات ان کی طرف سے نہیں دی جاتی۔

" نا کسی کی تصویر چاہیئے، نا فون نمبر اور نا ہی نام۔ سب کو ان کا ایک مخصوص نمبر دیا جاتا ہے، ملاقات اور دونوں افراد کی رضامندی کے بعد ہی تفصیلات مہیا کی جاتی ہیں۔

جو کسی سے مل کر خوش ہوئے یا جنہوں نے نمبر دینا چاہا، انھوں نے ہی نام اور نمبر دیا۔ ہماری طرف سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔"

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand