ماحور شہزاد: بیڈمنٹن کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی کھلاڑی

.

Source: Twitter Mahoor Shahzad

پاکستان کی بیڈمینٹن کے میدان میں گزشتہ ۷۳ برس سے اولمپکس میں کوئی نمائندگی نہیں کر سکا۔ ماحور شہزاد پہلی کھلاڑی ہیں جو پاکستان کی ٹوکیو اولمپکس ۲۰۲۰ میں نمائندگی کرنے جا رہی ہیں-


ماحور شہزاد کے والد بیڈمیںٹن کے کھلاڑی رہ جکے ہیں اور یہی بات ماحور کو اس میدان کی طرف کھینچ کر لائی- ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے ماحورشہزاد نے بتایا کہ بچپن سے ہی والد نے بھرپور ساتھ دیا اور بیڈمیںٹن کھیلنے میں مدد کی- انہوں نے بتایا، "میرے والد نے مجھے بچپن سے ایک ہی بات بتائی "تھی کہ بیٹا اگر بیڈمینٹن کھیلنا ہے تو قومی سطح پر نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کی تیاری کرو-

ماحور کا کہنا ہے کہ جب وہ سات برس کی تھیس اس وقت سے وہ بیڈمینٹن کھیل رہی ہیں اور اس کے علاوہ ان کی بہن بھی ان کے ساتھ کھیلتی رہی ہیں- اسی سلسلے میں ماحور نے بتایا کہ ۱۳ برس کی عمر میں وہ انڈر ۱۹ کی فاتح بن گئی تھیں جس کا فائنل انہوں نے اپنی بہن کے خلاف کھیلا تھا۔
ماحور نے سن ۲۰۱۹ سے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں- انہوں نے ۲۰۱۹ میں سات، ۲۰۲۰ میں تین جبکہ ۲۰۲۱ میں ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں- ان کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے یہ ٹورنامنٹ کھیلنے شروع کیے تھے تب سے ہی اس بات کا ارادہ کر لیا تھا کہ وہ پاکستان کی اولمپکس میں نمائندگی کریں گی۔
اولمپکس میں شرکت کے سوال پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ گزشتہ چار برس سےوہ اس کے لیے محنت کر رہی ہیں اور اس محنت کا ثمر ملنے پر بہت خوشی ہے۔
In a match with world No. 1 Saina Nehwal in commonwealth games 2018 at Gold coast, Australia
In a match with world No. 1 Saina Nehwal in commonwealth games 2018 at Gold coast, Australia Source: Twitter Mahoor Shahzad
تیاری کے بارے میں ماحور کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ چھ سے سات گھنٹوں تک مشق کرتی رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ اتنی مشق کی وجہ سے ہی وہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی- روزانہ دوڑ کے علاوہ وہ ہفتے میں ایک بار پانچ ہزار میٹر کی دوڑ بھی لگاتی ہیں۔

ایس بی ایس کو ماحور نے بتایا کہ اس سارے سفر کے دوران انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا- انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ دشواری مشق کے لیے کورٹ حاصل کرنے میں ہوئی- علاوہ ازیں انہیں کھیل میں سیاست کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا کہنا پے کہ سب مشکلات کا انہوں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا۔
Mahoor Shahzad after winning national championship fifth consecutive time
Mahoor Shahzad after winning national championship fifth consecutive time Source: Twitter Mahoor Shahzad
ماحور اس وقت واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جن کی دنیا میں رینکنگ پہلے ۱۲۰ میں آئی ہے- ماحور نے اپنی پاکستان کے لیے اپنی فتوحات کے بارے میں بتاتےہوئے کہا ۲۰۱٦ میں پاکستان انٹرنیشنل سیریز میں چاندی کا تمغہ جبکہ ۲۰۱۷ اور ۲۰۱۹ میں سونے کا تمغہ جیتا، نیپال انٹریشنل ٹورنامنٹ ۲۰۱۸ میں سونے کا تمغہ جیتا، بلغاریہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ۲۰۱۹ میں کانسی کا تمغہ، ساؤتھ ایشن گیمز ۲۰۱۹ میں کانسی کا تمغہ جیتا اور یوگانڈا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ۲۰۲۰ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
Mahnoor Shahzad has been selected by Badminton World Federation (BWF) for their fully funded scholarship for the University of London’s Post Graduate Certificate in International Sports Managment
Mahnoor Shahzad was selected by Badminton World Fed. (BWF) for fully funded scholarship of the UoL’s Post Grad Certificate in International Sports Management Source: Twitter Mahoor Shahzad
ماحور نے پاکستان بیڈمینٹن فیڈریشن کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں فیڈریشن کی طرف سے ہر ممکن مدد حاصل رہی اور اگر ان کی جگہ کوئی اور بھی ہوتا تو اسے بھی ایسے ہی سپورٹ کیا جاتا ۔

دوسری جانب پاکستان بیڈمینٹن فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل واجد علی چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحور نے ناصرف اپنے آپ کو منوایا ہے بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے- ماحور پاکستان کی بیڈمینٹن کے میدان میں اولمپکس میں نمائندگی کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔-
Mahoor recieving prize by Mr. Wajid Ali Chaudhry, Secretary General of Pakistan Badminton Federation, for winning Gold medal in Pakistan International Series 2019
Mahoor recieving prize by Mr. Wajid Ali Chaudhry Secretary General of Pakistan Badminton Federation for winning Gold medal in Pakistan International Series 2019 Source: Twitter Mahoor Shahzad
واجد علی کا کہنا ہے کہ ماحور کے اولمپکس میں جانے سے ناصرف پاکستان میں اس کھیل کی ترویج میں مدد ملے گی بلکہ مزید لڑکیاں بھی اس کھیل میں دلچسپی لیں گی۔
فیڈریشن کے کردار کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت فیڈریشن ہر بندے کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور آنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ واجد علی کا کہنا ہے کہ وہ ماحور شہزاد کی اولمپکس میں بہتر کارکردگی کے لیے پر امید ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


 پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے 

  یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے


 

 

 

 

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand