کیا آپ خون کے کینسر کی کوئی ایک علامت بتا سکتے ہیں؟

blood

لیوکیمیا فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہر بارہ میں سے ایک فرد کو خون کے کینسر کی تشخیص کا خطرہ لاحق ہے، لیکن علامات سے متعلق آگاہی کی کمی کی وجہ سے اکثر کیسز دیر سے تشخیص ہوتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے مطابق خون کا کینسر 2035 تک دیگر اقسام کے کینسر سے بڑھ جائے گا۔


کیا آپ خون کے کینسر کی کوئی ایک علامت بتا سکتے ہیں؟
یہ وہ سوال ہے جو لیوکیمیا فاؤنڈیشن عوام سے کر رہی ہے، کیونکہ ان کی اپنی تحقیق کے مطابق پانچ میں سے چار آسٹریلوی خون کے کینسر کی کوئی ایک علامت بھی نہیں بتا سکتے۔
kerry-boyenga-is-in-remission-after-receiving-a-diagnosis-for-non-hodgkin-lymphoma-in-2017-supplied-leukaemia-foundation.jpg
لیوکیمیا فاؤنڈیشن کے ریسرچ ہیڈ، بل سٹاورسکی کہتے ہیں کہ سات اہم علامات ہیں جن پر نظر رکھنی چاہیے۔
ان میں بار بار انفیکشنز ہونا، تھکاوٹ میں اضافہ، ہڈیوں اور جوڑوں میں درد، رات کے وقت زیادہ پسینہ آنا، اور لمف نوڈز کا بڑھ جانا شامل ہیں، خاص طور پر گردن اور ران کے علاقوں میں۔ ایک اور اہم علامت وزن کا بغیر وجہ کے کم ہونا ہے۔ اگر آپ کا وزن کم ہو رہا ہے جبکہ آپ نے نہ تو خوراک بدلی ہے، نہ ورزش کر رہے ہیں، لیکن وزن کم ہوتا جا رہا ہے، تو یہ خون کے کینسر کی ایک نمایاں علامت ہو سکتی ہے۔

To learn more about the signs and symptoms of blood cancer visit bloodcancer.org.au
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو  کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کیا آپ خون کے کینسر کی کوئی ایک علامت بتا سکتے ہیں؟ | SBS Urdu