"نسوانیت کوحقارت کی علامت سمجھنا مردانگی ہے"، ٹین ایج لڑکوں پر مردانگی دکھانے کا بڑھتا دباؤ خطرناک کیوں ہے؟

A teenage boy interacting with his mobile phone

A teenage boy interacting with his mobile phone Source: Getty / Manuel Arias Duran

ایک تاریخی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آسٹریلین لڑکے مردانگی کے محدود تصورات پر عمل کرنے کے دباؤ میں ہیں . اور اس دباؤ کے باعث وہ خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سماجی کارکنوں نے نیشنل پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنے اور تشدد میں کمی لانے کے لیے فوری اصلاحات کا مطالبے کرتے ہوئے ایک قومی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی ہے۔


برطانوی ٹی وی سیریز ایڈولینس میں نوعمر لڑکوں میں تشدد کی عکاسی کی گئی ہے جس نے دنیا بھر کے والدین میں تشویش پیدا کی۔اگرچہ یہ ایک فرضی کہانی ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکوں کو درپیش سماجی دباؤ بالکل حقیقی ہیں۔
کرس ہتانو، جو 17 سالہ ہائی اسکول طالب علم ہیں، کہتے ہیں کہ ارد گرد کا ماحول تشدد کو بہادری سےجوڑتا ہے۔ 
Adolescent Man Box کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ لڑکے اب بھی مردانگی کے بارے میں سخت تصورات رکھتے ہیں جو ان کی ذہنی صحت اور رویے پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
نیشنل پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے مینس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میٹ ٹائلر نے ایسے نظریات رکھنے والوں کے لیے ایک تشویشناک تصویر پیش کی۔

___جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand