آسٹریلین مردوں کی بڑھتی تنہائی اور اس سے جڑے مسائیل کو قومی بحران کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

Lonely man sitting on floor by wall in dark room feeling sad

Lonely man sitting on floor Source: Getty / Xavier Lorenzo

آسٹریلیا میں مردوں کی تنہائی اور اکیلے پن کی بڑھتی شرح کو ایک "بحران" قرار دیا جا رہا ہے، اور یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ سماجی تنہائی نہ صرف مردوں کی ذہنی صحت اور مجموعی فلاح و بہبود کو متاثر کر رہی ہے بلکہ آسٹریلین معیشت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہی ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں مردوں کی سماجی تنہائی کی سنگینی اور اس کا حل جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔




Royal Australian College of General Practitioners کے مطابق، 15 سال سے زائد عمر کے ہر پانچ میں سے ایک آسٹریلین نے اخراجات کی وجہ سے ذہنی صحت کی دیکھ بھال میں تاخیر کی یا اسے مکمل طور پر ترک کر دیا۔تقریباً 31 فیصد مردوں نے بتایا کہ ذہنی دباؤ ان کی ملازمت کی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہاس تحقیق میں 2,000 آسٹریلوی مردوں کو شامل کیا گیا۔ نتائج کے مطابق 35 سے 50 سال کی عمر کے ہر دو میں سے ایک مرد نے کہا کہ دباؤ یا بے چینی ان کی روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے۔

دیہی یا علاقائی علاقوں میں رہنے والے ہر تین میں سے ایک مرد نے اپنی دوری اور جغرافیائی تنہائی کی وجہ سے خود کو الگ تھلگ محسوس کیا۔

یہ تحقیق [[Mentoring Men]] کے ذریعے مرتب کی گئی، جو ایک ایسا پروگرام ہے جس میں مرد شرکاء کو عام طور پر زیادہ عمر کے رضاکار سرپرستوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تاکہ انہیں مفت مشاورت اور دوستانہ گفتگو کے ذریعے سہارا فراہم کیا جا سکے۔

___جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand