میلبورن میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد، نسلی جملوں کے الزام پر پولیس کی تحقیقات

Melbourne Transport Network Disrupted As Taxi And Tram Drivers Strike

MELBOURNE, AUSTRALIA - SEPTEMBER 10: Protesters gather on September 10, 2015 in Melbourne, Australia. Tram drivers are striking for over a pay dispute between drivers and employer Yarra Trams, while taxi drivers are walking off the job in protest of the illegal rideshare service UberX. (Photo by Robert Prezioso/Getty Images) Credit: Robert Prezioso/Getty Images

وکٹورین پولیس ساؤتھ میلبورن میں ٹیکسی ڈرائیور پر مبینہ تشدد اور نسلی امتیاز پر مبنی جملوں کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ اس مبینہ حملے کا شکار ڈرائیور سے کی گئی بات چیت اس پوڈ کاسٹ میں سنئے۔


وکٹورین پولیس میلبورن میں پیش آنے والے مبینہ تشدد کے ایک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جو 28 ستمبر کو صبح تقریباً 3 بجے سیسل اسٹریٹ، ساؤتھ میلبورن میں پیش آیا۔مبینہ تشدد کا شکار ڈرائیور اور تفتیش کاروں کے مطابق، ایک شخص ٹیکسی میں سوار ہوا، پچھلی نشست پر لیٹ گیا اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کر دیا۔ ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر مسافر سے باہر نکلنے کی درخواست کی۔ الزام ہے کہ وہ شخص گاڑی سے اترا اور ڈرائیور پر حملہ کیا، جس کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
ڈرائیور کو چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایس بی ایس اردو کو وکٹوریہ پولیس کی طرف سے موصول بیان میں اپیل کی گئی ہے کہ جن افراد کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات یا ویڈیو فوٹیج ہو، وہ براہ کرم Crime Stoppers سے
1800333000
پر رابطہ کریں یا www.crimestoppersvic.com.au پر جائیں۔
___جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand