آن لائن بے شمار ویڈیوز موجود ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ بائیکس کی رفتار کی حد کو کیسے بڑھایا جائے ، بعض اوقات یہ رفتار ایک با آسانی دستیاب آلہ لگا کر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
آسٹریلیا میں کچھ کمپنیاں، بشمول ای-بائیک بنانے والے، ایسی ہدایات یا خدمات فراہم کرتی ہیں جن سے رفتار کی حد کو ہیک کیا جا سکے، بشرطیکہ صارفین ایک معاہدہ پر دستخط کریں کہ وہ ایسی بائیکس صرف نجی جائیداد پر استعمال کریں گے۔
ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ایمرجنسی میں لائے جانے والے ٹریفک حادثات کے زیادہ تر زخمی ہیک شدہ ای-بائیکس پر زخمی ہوتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں غیر قانونی یا ہیک شدہ ای-بائیکس سے اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مئی میں 69 سالہ پیدل چلنے والے ولیم لوتھیان ایک ہیک شدہ ای-بائیک کی ٹکر سے ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ ای-بائیکس، عام سائیکلوں کے مقابلے میں زیادہ اموات سے منسلک ہیں۔
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔