30 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 340 سے زائد یرغمالی مسافر بازیاب
- فوج، فضائیہ اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 30 سے زائد جنگجو ہلاک
- بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 50 مسافروں کو قتل کرنے کا دعویٰ
منگل کو علیحدگی پسند گروہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ کرکے ٹرین پر حملہ کیا تھا اور 450 کے قریب مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پاکستانی فوج، فضائیہ اور اسپیشل فورسز نے مشترکہ کارروائی میں 30 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، جبکہ 27 غیر مسلح فوجیوں کو جنگجوؤں نے ہلاک کر دیا۔

وائیس آف امریکہ کے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے بلوچستان میں مشکاف کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بارے میں جاری بیان میں ا لزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر یہ حملہ کیا گیا۔ جو واقعے کے دوران حملہ آوروں سے براہ راست رابطے میں تھے۔
کریڈٹ: ایس بی ایس نیوز کی اس رپورٹ میں شامل کچھ مواد رائیٹرز
اے اے پی ، وائیس آف امریکہ اور بی بی سی سے لیا گیا۔







