بہت سے آسٹریلین شہری کرسمس کا انتظار دوستوں اور کنبہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے کرتے ہیں۔ لیکن مقامی طور پر ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بیرون ملک موجود تنازعات اور جنگیں انہیں پریشانی اور ایک حد تک خوف میں مبتلا کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سالویشن آرمی اور آسٹریلوی ریڈ کراس جیسی خدمات نے اندازے کے مطابق 1.9 ملین آسٹریلوی باشندوں کی زندگی کو قدرے آسان بنانے کے لیے قدم بڑھایا جو ان چھٹیوں کے دوران مدد کے لیے خیراتی ادارے تک پہنچیں گے۔
شئیر





