'یہ حادثہ ہماری برداشت سے باہر ہے' - ہنٹر ویلی بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

Police inspect a bus in its side near the town of Greta following a crash in the Hunter Valley, north of Sydney, Australia, Monday, June 12, 2023. The bus carrying wedding guests rolled over on a foggy night in Australia's wine country, killing and injuring multiple people, police said. (AP Photo/Mark Baker) Source: AP / Mark Baker/AP
نیو ساؤتھ ویلز میں اتوار کی رات ایک شادی کے بعد پیش آنے والے حادثے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ چارٹر بس اتوار کی رات ہنٹر ویلی میں ایک شادی سے 35 مہمانوں کو لے کر ان کی رہائش گاہ واپس لوٹ رہی تھی کہ گریٹا میں ہنٹر ایکسپریس وے کے قریب ایک چوک پر پلٹ گئی۔
شئیر