میوزک بینڈ ’خود غرض‘: چائے کے ڈھابے سےشروع ہو کر سوشل میڈیا پر دھوم مچانے تک کے سفرکی کہانی

Khudgharz Band_PROFILE.jpg.jpeg

یہ کہانی ہے ان نوجوان گلوکاروں کی جو کورونا وبا کے دوران اپنے شوق کو پورا کرنے کیلیے کبھی چائے کے ڈھابے پر بیٹھ کر گنگناتے تو کبھی گلی محلوں میں اپنی آواز کا جادو جگاتے، کہیں ان کی کاوش کو سراہا گیا تو کہیں ان کے گنگنانے اور پریکٹس سے محلے والے بھی پریشان ہوئے، لیکن اس میوزک گروپ کا یہ سفر چلتا رہا ہے اورآج خود غرض بینڈ پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا میوزک بینڈ بن چکا ہے،


نوجوانوں کے بینڈ خود غرض نے سات گانوں پر مشتمل اپنا پہلا میوزک البم ’’ہم خود غرض‘‘کیا جاری کیا پاکستان اور بھارت میں میں اس کی دھوم ہی مچ گئی۔
خود غرض بینڈ کے نوجوان گلوکاروں نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کی اورہمارے ساتھ اس منفرد ، شاندار اور دلچسپی سے بھرپور سفر کے بارے میں خوشگوار یادیں تازہ کیں۔
بینڈ کے ووکل آرٹسٹ اوسید صدیقی بتاتے ہیں کہ ہمارا یہ خوبصورت سفر کورونا وبا کے دوران ایک چائے کے ہوٹل سے شروع ہوا، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم اتنے مشہور ہوجائیں گے، ڈھائی سال میش اپس اور کور سونگز کیے، جس پر پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کے فینز کا ردعمل بڑا شاندار رہا ۔

WhatsApp Image 2023-11-15 at 5.43.23 AM (1).jpeg
خود غرض بینڈ کے مرکزی گٹارسٹ اسجد خان کے مطابق ’’ہم خود غرض‘‘ البم مکمل کرنے میں تقریبا دو سال لگے ، یہ سفر بہت مزیدار اور دلچسپ رہا ، لیکن اس دوران کئی مشکلات بھی پیش آئیں۔
جب ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ نے میوزک بینڈ کا نام ’’خود غرض‘‘ کیوں رکھا ؟ تو اسجد خان نے اس کا کچھ یوں جواب دیا ، اسجد خان کے مطابق خود غرض میوزک بینڈ کے کئی نام رکھے ، لیکن جو بھی نام رکھتے تو ویساہی نام پہلے کسی نہ کسی نے رکھا ہوتا تھا، ایک دن اچانک یہ فیصلہ کیا کہ اپنے میوزک بینڈ کا نام خود غرض رکھیں گے، پہلے اس نام کے مقصد معلوم نہیں تھا تاہم اب اس کا اب مقصد مل گیا کہ جس انداز کا میوزک ہم کرتے ہیں تو وہ دوسروں سے کافی منفرد ہے۔
خود غرض بینڈ کے رکن فرخ صدیقی کے مطابق پورے پاکستان میں بے شمار کنسرٹ میں پرفارم کر چکے ہیں ، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر فینز کو لگتا ہے کہ ہمارا تعلق بھارت سے ہے، فرخ صدیقی کہتے ہیں بھارت میں ہماری فین فالونگ بہت زیادہ ہے، بھارت میں چاہنے والوں نے متعدد درخواست کیں کہ یہاں آکر بھی پرفارم کریں لیکن ان لوگوں کو بتایا کہ ہمارے درمیان کچھ رکاوٹیں موجود ہیں، امید ہے جلد بھارت میں بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
Khudgharz Band.jpg

شایان اسلم ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کس طرح محلے والے ان کی جیمنگ سے تنگ ہوتے تھے لیکن ایک وقت آیا کہ ان ہی محلے والوں نے ہمیں سراہنا شروع کردیا۔
خود غرض بینڈ میں پیانو بجانے کی ذمہ داری سنبھالنے والے احسن خان نے ایس بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی اندار میں بتایا کہ البم کی ریلیز اور فینز کی محبت ایک خواب لگتا تھا لیکن آج یہ سب حقیقت میں بدل چکا ہے۔
_________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
میوزک بینڈ ’خود غرض‘: چائے کے ڈھابے سےشروع ہو کر سوشل میڈیا پر دھوم مچانے تک کے سفرکی کہانی | SBS Urdu