سڈنی کے کامن بینک اسٹیڈیم میں ہوا یہ کنسرٹ نہ صرف موسیقی کا میلہ تھا بلکہ ایک ثقافتی جشن بھی ثابت ہوا۔ شائقین نے کہا کہ وہ اس لمحے کے بے صبری سے انتظار میں تھے، اور جب شو شروع ہوا تو سب نے بھرپور لطف اٹھایا۔
یہ کنسرٹ محض گانے یا بھنگڑے کی محفل نہیں تھی، بلکہ کلچر، موسیقی اور محبت کا حسین امتزاج ایک ہی جگہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستان، ہندوستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مداح، جو مختلف زبانوں، کلچر اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں، سب نے ایک ہی آواز میں کہا, ہم سب دلجیت دوسانج کے مداح ہیں۔ کئی مہینوں سے اس شو کا انتظار تھا، اور یہ واقعی ایک شاندار تجربہ تھا, کنسرٹ کی فضا لاجواب تھی, روشنیاں اور لیزرز نے اسٹیج کو جگمگا کرشاندار ماحول بنا دیا۔
مزید جانئے

غزل، موسیقی اور صوفی رقص کا دلکش امتزاج
مداحوں کے نعرے اور تالیاں ہر لمحے کے ساتھ بڑھتی گئیں۔ دلجیت دوسانج کی توانائی سے بھرپور پرفارمنس نے ہر دل کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ دلجیت کے مقبول گانوں نے مداحوں کے جذبات کو ایک ساتھ جوڑ دیا۔ چاہے وہ دل کو چھو لینے والی دھنیں ہوں یا بلند آواز میں گائے جانے والے تال پر مبنی گانے، ہر لمحہ جوش اور محبت سے بھرا ہوا تھا۔ سڈنی کی پُررونق فضا، مداحوں کا جوش، اور فنکار کی مہارت نے اس شام کو ایک یادگار تجربہ میں بدل دیا۔ یہ کنسرٹ اس بات کا ثبوت تھا کہ موسیقی سرحدوں کی قید نہیں، بلکہ ایک زبان ہے جو ہر دل تک پہنچتی ہے۔ مداحوں نے اس موقع پر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا، تصویریں بنائیں۔
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے




