اے ایف ایل ڈبلیو میں کھیلنے والی پہلی مسلمان ایتھلیٹ، حنین زیریکا کہتی ہیں کہ مذہبی بنیادوں پر 'پرائیڈ' جمپر پہننے سے انکار کرنا ایک مشکل انتخاب تھا۔
ان کے متعدد ساتھیوں اور آسٹریلیین قومی امام کونسل نے حنین کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ان کو اس صورتحال سے عمدگی سے نمٹنے پر ان کی تعریف کی ہے۔
اٹھائیس جنوری کو ویسٹرین بلُ ڈوگ کے خلاف میچ میں حنین کی غیر حاضری سب نے محسوس کی اس میچ کو پرائیڈ راونڈ کا نام دیا گیا تھا۔
اس راؤنڈ میں کھلاڑیوں کو وہ جرسی پہننا تھی جس پر ہم جنس پرستی کو فخر قرار دیا گیا تھا۔ ۲۲ سالہ مسلم خاتون کھلاڑی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا کہ سلوگن ان کے مذہبی عقائید کے خلاف تھا۔ اور انہیں اسے پہن کر کھیلنے یا میچ سے باہر رہنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ اور بہت سوچ بچار کے بعد انہوں نے اس میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ حنین آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے ۲۰۱۹ میں پہلے بار اے ایف ایل کی خواتین ٹیم میں کھیل کر نیا رحجان پیدا کیا۔
حنین نے وضاحت کی میچ سے دستبرداری کا فیصلہ اس لئے کیا کیوںکہ پرائیڈ گرنسی جرسی ان کے مذہبی عقائد کے مطابق نہیں ہے
حنین پچھلے سال آسٹریلین فٹبال لیگ برائے خواتین کے اہم پرائیڈ ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں جن میں پرائیڈ راؤنڈ دیگر
- AFLW Indigenous Round اور Good For Footy
شامل تھے - جن کا مقصد تنوع اور دوسرے گروپس کی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ ان مقابلوں میں ہم جنس پرستی کی ترویج شامل نہیں تھی جبکہ
Pride guernsey
مہم کا مقصد ہم جنس پرست افراد کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ جس میں حنین نے شرکت کرنے سے انکار کردیا۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر کچھ مبصرین کی طرف سے ان کے اس انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، مگر ان کے ساتھی ان کی دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔

Haneen Zreika of the Giants contests the ball with Maddison Gay of the Demons during the AFLW semi final 2 match. Source: AAP
حنین نے گزشتہ سال پرائیڈ راؤنڈ میں اور گزشتہ ہفتے 2022 کے آفیشل پرائیڈ راؤنڈ میچ میں کھیلا تھا - جہاں ایک ہم جنس پرستی سے متعلق گرنسی کا عنصر نہیں تھا۔ رامیا عبدو سلطان آسٹریلین نیشنل امام کونسل کی کمیونٹی تعلقات کی مشیر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ حنین زریکا کا قدم جرات مندانہ ہے۔رامیا کا ماننا ہے کہ اسرائیل فلاؤ کے معاملے کا اس سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ فلاؤ نے اپنی پوسٹ سے بہت سوں کی دل آزاری کی تھی اور انہیں جہنمی قرار دیا تھا جبکہ حنین نے ایسا کچھ نہیں کیا نہ کسی کتے خلاف بات کی۔
یاد رہے کہ ویلابیس کے مشہور کھلاڑی اسرائیل فالاؤ نے ۲۰۱۹ میں ہم جنس پرستوں کی جہنم میں جانے والی ایک پوسٹ کے بعد ان کا معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا ا ، فالاؤ خود ایک پادری کے بیٹے ہیں انہوں نے، ان ریمارکس کے بارے میں میں کہا تھا کہ وہ ایک متقی عیسائی کے طور پر ان کے خیالات کی عکاس ہیں۔
اانہوں نے لکھا تھا : "شرابی، ہم جنس پرست، زانی، جھوٹوں ، چوروں، ملحدوں کا جہنم انتظار کر رہی ہے۔
رگبی آسٹریلیا نے آخر میں فولاؤ کے ساتھ ایک خفیہ سمجھوتہ کیا اور کہا کہ اس نے تسلیم کیا اور کسی بھی قسم کی تکلیف یا نقصان کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
Andrew Purchas from Pride in Sport
پرائیڈ انِ اسپورٹ کے انڈریو پرچاس کا ماننا ہے کہ حنین نے ایک مہذبانہ طریقے سے اپنی بات پہنچائی ۔ انہوں نے کسی کو برا بھلا کہے بغیر وہ کیا جو وہ اپنے طور پر درست سمجھتی ہیں۔
ایس بی ایس ورلڈ نیوز نے اے ایف ایل اور جی ڈبلیو ایس جنات دونوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔
ایس بی ایس نیوز کے لیے بروک ینگ اور کیتھ لینڈرز کا یہ فیچر ایس بی ایس اردو کے لیے ریحان علوی نے تیار کیا۔
اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے