رمضان المبارک مسلم گھرانوں میں ایک باقاعدہ تہوار کے انداز میں منایاجاتا ہے ۔ روزہ کشائی یا پہلا روزہ زیادہ تر لوگوں کے لئے ایک یادگار دن ہوتا ہے ایسی ہی یاد ایس بی ایس اردو کے ساتھ بانٹی ہے دو بہنوں علینہ اسد خان اور عدینہ اسد خان نے سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔
عدینہ خان کا کہنا ہے کہ بہت کم عمری میں روزہ رکھنے کے شوق کو پورا کرنے کے لئے وہ ’’آدھے دن‘‘ کا روزہ رکھ لیا کرتی تھیں ۔ جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افطار کے وقت شرارت سے زیادہ توجہ کھانے پر مرکوز رہتی تھی ۔
دوسری طرف میلبرن کی رہائشی عنایہ کہتی ہیں کہ پہلا روزہ دوستوں کے ساتھ افطار کیا جس کی الگ ہی خوشی تھی ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کے ہاتھ کے بنے سموسے ان کے سارے بہن بھائی لطف لے کر کھاتے ہیں ۔
ہم اتنے سموسے کھا لیتے ہیں کہ رات کا کھانا ہی نہیں کھایا جاتاعنایہ
__________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,
اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
شئیر




