مختصر خبریں: جمعرات 05 فروری 2026

Westfield Corporation has agreed to a takeover by European property company Unibail-Rodamco in a deal that values the shopping centre giant at $32.7 billion.

Westfield Corporation has agreed to a takeover by European property company. Source: AAP

گزشتہ سال بونڈائی میں چھ افراد کے مہلک چاقو حملے سے متعلق تفتیشی انکوائری پر کورونر کے نتائج جاری اور وزیرِ خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر غور کر رہا ہے۔


نیو ساؤتھ ویلز کے کورونر نے اپریل 2024 میں بونڈائی ویسٹ فیلڈ جنکشن میں چھ افراد کے مہلک چاقو حملے سے متعلق انکوائری کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

کورونر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی افسران میں سے ایک — جس کی شناخت کوڈ نام کے ذریعے کی گئی — اس نوعیت کے واقعے پر اکیلے سی سی ٹی وی کی نگرانی اور بروقت ردعمل کے لیے مناسب طور پر تیار نہیں تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلح شخص کے سینٹر میں نظر آنے کے بعد ویسٹ فیلڈ بونڈائی جنکشن کی جانب سے الرٹس اور الارمز فعال کرنے میں تاخیر ہوئی۔

پیرا میڈکس اور موقع پر موجود پولیس افسران کے ردعمل کو سراہا گیا ہے، جسے تیز اور جامع قرار دیا گیا۔

کورونر نے کہا کہ اگرچہ افسران نے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیا، تاہم نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے عارضی طور پر ایمبولینس سروس سے اہم معلومات روک کر رکھیں۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now