وفاقی حکومت آسٹریلیا میں بڑھتی ہوئی سام دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک قومی منصوبے کے حصے کے طور پر کی گئی سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے۔
سفارشات میں تعلیم، کام کی جگہوں، سرکاری اداروں اور میڈیا میں اپنائے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔
رپورٹ کی ایک اہم بات یہ ہے کہ 2023 کے بعد سے یہود دشمنی کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کیے گئے واقعات میں دھمکیاں، توڑ پھوڑ، ہراسانی، جسمانی تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے میلبورن کی ایک یہودی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی تھی۔
یہ رپورٹ گزشتہ نو ماہ کے دوران تیار کی گئی تھی اور اس کی نگرانی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی ایلچی جیلیان سیگل نے کی تھی۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: منگل 08 جولائی 2025
______________
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: